ملتان: سابق صوبائی وزیر الحاج میاں سعیداحمد قریشی مرحوم کے صاحبزادے اور ایم پی اے ندیم قریشی کے برادر نسبتی سابق ڈپٹی مئیرملتان حاجی اسلم سعید قریشی جو گزشتہ روز بقضائے الہی انتقال کر گئے تھے مرحوم کی نماز جنازہ قاری ناصر میاں نے پڑھائی نماز جنازہ عام خاص باغ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سابق گورنر رفیق رجوانہ،سابق نائب صدر ہائیکورٹ بارمحمد حسین بابر ایڈووکیٹ،عامر تنویر گیلانی،ملک عاشق علی شجرا،سابق صدر ہائیکورٹ بارسید ریاض الحسن گیلانی،ملک انور علی،عبدالوحید آرائیں،جاوید اختر انصاری،اختر عالم قریشی،رانا عبدالجبار،میاں جمیل احمد،ڈاکٹر اشرف قریشی ایڈووکیٹ،پریس کلب کے موجودہ و سابق عہدیداران و سینیئر صحافی مظہر جاوید،ملک امجد سعید،محمد رفیق قریشی،ایاز علی شیخ،احمد کامران مگسی،اقبال ارشد بھٹہ،ممتاز قریشی،مجیب الرحمن،آغا سہیل،شاہد محمود انصاری،احمد بٹ،ظہور بھٹہ،اعجاز جنجوعہ،شیخ محمد رفیع،افتخار مغل،اللہ بخش بھٹہ،ملک عابد تھیم، ملک رضوان تھیم،منور احسان قریشی،عمران احسان قریشی،محسن شاہین، طارق عمر چوہدری، اعظم عزمی ایڈووکیٹ، گل بہار بھٹہ،احمد نواز ،عنایت قریشی،راشد حسینی،ضیاء انصاری اور معززین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
قران و قل خوانی ۔ مرحوم کے ایصال و ثواب کے لئے قرآن و قل خوانی مورخہ 6اپریل بروز سومواران کی رہائش گاہ بھٹہ کالونی سلطان فلور مل بالمقابل ٹمبر مارکیٹ صبح 8بجے شروع ہو گی اور دعا ٹھیک 10بجے کرائی جائے گی