اسلام آباد: اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ ایک ماہ کیلئے مفت کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ ایک ماہ کیلئے مفت کردی گئی،وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ فری کی،محسن نقوی کاکہناتھا کہ وزارت داخلہ مفت ٹرانسپورٹ کا 35کروڑ روپے کا بوجھ برداشت کرے گی۔