5فروری “یوم یکجہتی کشمیر”،،،کشمیری عوام کی لازوال قربانیاں ثابت کرتی ہیں بھارتی ظلم آزادی کے جذبے کو ختم نہیں کر سکتا:سید آفتاب عظیم بخاری
ملتان: پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے 5فروری “یوم یکجہتی کشمیر” کے موقع پر اپنےبیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر ناجائز قابض بھارتی فوج کے خلاف بہادر کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی اور مزاحمت نے تنازعہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کیا اور اپنے حقِ خودارادیت،حق آزادی کے حصول کے لئے کشمیریوں نے لازوال قربانیاں دے کر ثابت کردیا کہ بھارتی ظلم و تشدّد کشمیری عوام کے جذبہ حریّت کو ختم نہیں کرسکتے۔وادی جنت نظیر کشمیر میں 26 اکتوبر 1947ء کو بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی افواج وادی کشمیر میں داخل ہوئیں اور تب سے لے کر آج تک بھارتی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو ناجائز بھارتی تسلّط میں رکھنے کے لئے بدترین مظالم اور تشدّد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں برسرِ پیکار 6 لاکھ قابض بھارتی فوج ناجائز قبضہ کے حوالے سے دُنیا کی سب سے بڑی فوجی تعیناتی ہے۔اقوامِ متحدہ نے متعدد مواقع پر اپنی درجنوں قراردادوں کی منظوری کے ذریعے اِس ناجائز بھارتی قبضہ کے خلاف آواز اُٹھائی،کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے کے معاملہ پر خود بھارت نے بھی عالمی برادری کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے اتفاق کیا،تاہم بھارت کسی صورت بھی مقبوضہ کشمیر سے متعلق عالمی فورم پر کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کے لئے تیار نہیں،جبکہ بھارتی ناجائز تسلّط کے خلاف گزشتہ ساڑھے سات دہائیوں سے کشمریوں عوام مسلسل جدوجہدِ آزادی کو جاری رکھے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے اور بھارتی عقوبت خانوں میں دی جانے والی بدترین ٹارچر کا سامنا کرتے ہوئے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی سَعی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ المیہ ہے کہ عالمی برادری، عالمِ اسلام کی قیادت،دُنیا بھر کی انسانی حقوق کے تحفظ کی تنظیمیں بھارتی ظلم و جبر کے مقابلہ میں ناکام ہیں،جس کی وجہ سے پورا خطہ متاثر اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد تنظیموں کی دہشت گردی کا مرکز بنا ہوا ہے۔










































Visit Today : 608
Visit Yesterday : 812
This Month : 2944
This Year : 50780
Total Visit : 155768
Hits Today : 3082
Total Hits : 685762
Who's Online : 9






















