ادارہء خودی سکول سسٹم کا تقریبِ تقسیمِ انعامات و رزلٹ ڈے 2026 کا انعقاد
ملتان: ادارہء خودی سکول سسٹم کے زیرِ اہتمام تقریبِ تقسیمِ انعامات و رزلٹ ڈے 2026 کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں معزز مہمانانِ گرامی، والدین، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد طلبہ کی شاندار تعلیمی کارکردگی کو سراہنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ اس موقع پر طلبہ نے مختلف ٹیبلوز اور تقاریر کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار بھی کیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی میاں فضل الٰہی شیخ (کنوینر CSR سب کمیٹی MCCI، سابق صدر ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری) تھے، جنہوں نے کامیاب طلبہ میں انعامات تقسیم کیے اور ادارے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا یہ سکول مستحق اور اور نادار بچوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں تعلیم کا فروغ ایک قابل ستا ئش اقدام ہے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر نا اووراُن کے اند ر علم کے چراغ روشن کر نا دور حاضر کی سب سے بڑی نعمت ہے۔اس سکول سے میٹر ک کی تعلیم مکمل کرنے والے طلباء جس بھی کالج میں داخلہ لیں گے ان کے تمام تر اخراجات ہمارے ادارے کی طرف سے دئیے جا ئیں گے۔مہمانانِ اعزاز میں خیام اکبر (سابق سفیرِ پاکستان)شیخ عمیر سعید (صدر ملتان چیمبر آف سمال ٹریڈرز) نے کہا ہے کہ تعلیم ہی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے اور ایسے ادارے قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔جو اپنی مددآپ کے تحت شرح خواندگی کے لیے کوشاں ہے۔ نعیم اقبال نعیم (صدر ینگ پاکستانی آرگنائزیشن)ڈاکٹر محسن بھٹی (فاؤنڈر و سی ای او مائنڈ ورکشاپ)،ڈاکٹر طاہرہ رفیق (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر)پروفیسر عبدالجبار مفتی (سابق پرنسپل گورنمنٹ ایمرسن کالج) نے کہا کہ محنت میں عظمت ہے جس قوم نے ترقی کر نا ہو تی ہے تو اُس قوم کے بچوں کو پڑھایا جاتا ہے ہمیں نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کر نا ہوگا تا کہ ہم دنیا کے ترقی یا فتہ ممالک کی صف میں شامل ہوں جائیں۔ انجینئر شعیب حیدر،میڈم سندس نواز (پرنسپل خودی اسکول سسٹم)، جواد حیدر جوئیہ،اور سید عاصم رضا (منیجر پبلک ریلیشنز، ادارہء خودی نے کہا ادارہء خودی نہ صرف معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے بلکہ معاشرے کے پسماندہ اور نادار طبقات کی فلاح میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ادارے میں یتیم اور مستحق بچوں کو مفت تعلیم، یونیفارم، رہائش، کھانا اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جو ایک قابلِ تحسین اقدام ہے ادارہ خودی میں بچوں کو دیناوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم وتربیت بچوں میں حب الوطنی کے فروغ کے لیے فریضہ بااحسن سرانجام دے رہے ہیں۔تقریب کے اختتام پر منتظمین نے مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی تعلیمی میدان میں اسی جذبے کے ساتھ خدمات جاری رکھی جائیں گی۔اس موقع پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں










































Visit Today : 608
Visit Yesterday : 812
This Month : 2944
This Year : 50780
Total Visit : 155768
Hits Today : 3110
Total Hits : 685790
Who's Online : 8






















