نوچیں مت آرام سے کھائیں: چھوٹی سی درخواست
چھوٹی سی درخواست
تحریر: زاہدمقصوداحمد قریشی ملتان : 03022246909
نوچیں مت آرام سے کھائیں ارےمالک آرام سے ہم آپ کی غریب رعایا کہیں بھاگے تھوڑی جارہے ہیں۔ آئ ایم ایف کی شرائط کو پوراکرتے کرتے ہم غریب تو قریب المرگ ہوچکے اور متوسط طبقہ تو خط غربت سے بھی نیچے چلا گیا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے باعث یہ جو موجودہ مہنگائی کی بدترین لہر آئ ہے تو مالک آپکی حکومتی مجبوریاں اپنی جگہ ہوں گی لیکن مالک کم ازکم یہ تو بتادو ہم غریب لوگ بھلاجئییں گے کیسے؟؟؟؟ابھی کل ہی بجلی کے بلوں میں فکسڈ ٹیکس کی صورت میں ہم کو نچوڑا۔ مالک بجلی ،گیس،پانی،پٹرول غرض ہر چیز میں کتنی تیزی سے ہم کو نچوڑ رہے ہو ہم میں اب باقی بچا کیا ہے یہ تو بتادو۔طب،تعلیم،عدل جو کسی اسلامی فلاحی ریاست میں ہم غریب رعایا کو مفت ملنااسلامی حکمرانوں کی ذمہ داری ہوتا ہے مالک ہمیں تو دام بھر کر بھی ناں مل رہی مالک جائیں تو جائیں کہاں ۔ویسےآپس کی بات ہے یہ جو سبسڈی کا شوشہ چھوڑا موٹرسائیکل پر اسی سبسڈی سے پٹرول کی قیمت ہی کیوں ناکم کردی آپ نے مالک؟؟؟یہ جو لاکھوں روپے ہر ماہ تنخواہیں لینے والے ہم پر آپ کے لگاے افسران ہیں انکو تو یہ سب چیزیں مفت میں ملتی ہیں مالک اور ہم غریب رعایا دام بھرہں یا یہ پاجی پیٹ اپنا بھریں۔مالک یہ کیسی نحوست بھرے فیصلے کہ جن سے آپکی کروڑوں غریب رعایا بھوکی ہی مرجائے گی۔مالک اس بدترین معاشی بحران اور بڑھتی ہوئی غربت،مہنگای اور بے روزگاری کا ذمہ دار آخر ہے کون ؟؟؟مالک اسکا جو بھی ذمہ دار ہےسہولت کار سب پر ہماری طرف سے تو لعنت اور وہ بھی بے شمار اب لعنت یا بددعائیں دینے کے علاؤہ اور تو کچھ بچا ہی نہیں ہے۔آخر میں اپنےجیسی غریب مخلوق کے لیے مفت مشورہ کہ پٹرول استعمال کرنے کی بجاے پیدل چلیں بچت کی بچت شوگر بلڈپریشر اور دیگر بیماریوں سے نجات اور صحت مند زندگی کے امکانات اور لمبے سفر کے لیے سائیکل استعمال کریں جیسے ہمارے بزرگوں نے ہمیشہ پیدل اور سائیکل استعمال کرتے ہوے ترقیاں کیں تھیں اب ہم کو بھی اپنے اسلاف کی پیروی کرنی چاہئیے۔حکمرانوں سے لاچار قریب المرگ عوام کا مطالبہ::خداراپٹرولیم،بجلی،گیس ودیگر اشیاے ضروریہ پرناجائزاضافی ٹیکسز ختم اور قیمتیں کم کی جائیں
اپنے جیسی غریب عوام کو مشورہ:؛اپنے حق کے لیے کم ازکم آوازتو بلند کرو








































Visit Today : 611
Visit Yesterday : 812
This Month : 2947
This Year : 50783
Total Visit : 155771
Hits Today : 3148
Total Hits : 685828
Who's Online : 7






















