پاکستان پیپلز پارٹی کا عوام کو مشکل حالات میں تنہا نہ چھوڑنے کا عزم ، گورنر فیصل کریم کُنڈی کی ممبر پنجاب کونسل ملک ارشد اقبال بھٹہ سے ملاقات
ملتان (صفدربخاری سے) پاکستان پیپلز پارٹی موجودہ سیاسی و معاشی گھمبیر صورتِ حال میں اپنے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور انہیں ریلیف دینے کے لئے ہر حد تک جائے گی ۔ گزشتہ روز گورنر کے پی کے فیصل کریم کُنڈی نے پارٹی کے سینئر رہنما ممبر پنجاب کونسل ملک ارشد اقبال بُھٹہ سے ملاقات میں کہا کہ ایران پر مسلط کی جانے والی اسرائیلی امریکی جنگ نے پورے خطے کو عدم تحفظ و خطرات سے دوچار کر کے مہنگائی کی نئی صورتحال کو جنم دیا ہے ‘ پاکستان کی بھرپور کوشش ہے کہ کسی طرح فی الفور مستقل جنگ بندی ممکن ہو جس کے لیے ہم تمام دوست ممالک سے رابطے میں ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے مشکل ترین وقت میں بھی ہمارا ایک غیر ذمہ دار سیاسی طبقہ مُلک مخالف پروپیگنڈے میں مصروف ہے اور طرح طرح کی غلط انفارمیشن سے عوام میں مایوسی پھیلانے کی مزموم کوشش کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان پڑوسی ممالک کے خلاف نہایت مستعدی اور بہادری سے سفارتی و عسکری محاذ پر نبردآزما ہے ۔ صدر زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹو پاکستان کی سالمیت اور عوامی خوشحالی کے لئے موجودہ حکومت کے ساتھ غیر مشروط تعاون کر رہے ہیں تاکہ دشمن کا ہر ناپاک حربہ ناکام بنایا جا سکے ۔ گورنر فیصل کریم کُنڈی نے ممبر پنجاب کونسل ملک ارشد اقبال بھٹہ سے ملاقات میں مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ایک خاندان کی طرح ہے اور اس کا ہر کارکن متحد اور بھٹو ازم پر کاربند رہ کر چئیرمین بلاول بھٹو کو آئیندہ وزیرِ اعظم دیکھنے کا خواہشمند ہے ۔










































Visit Today : 608
Visit Yesterday : 812
This Month : 2944
This Year : 50780
Total Visit : 155768
Hits Today : 3082
Total Hits : 685762
Who's Online : 9






















