اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد سرفراز ڈوگر کا دورۂ ملتان،،،ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی تقریبِ حلف برداری، عرفان صدیقی ایڈووکیٹ کی چیف جسٹس سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
ملتان: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد سرفراز ڈوگر نے ملتان کے دورے کے دوران ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی جہاں وکلا برادری کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ہائی کورٹ کے وکیل اور ٹیکس ایڈوائزر عرفان صدیقی ایڈووکیٹ بھی نمایاں طور پر موجود تھے۔ انہوں نے چیف جسٹس محمد سرفراز ڈوگر سے ملاقات کرتے ہوئے ٹیکس بار سے متعلق مختلف اہم امور اور درپیش مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔ عرفان صدیقی ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس کو ٹیکس سے متعلق مقدمات اور دیگر قانونی معاملات میں وکلا اور ٹیکس دہندگان کو پیش آنے والی بعض اہم مشکلات اور چیدہ چیدہ مسائل سے آگاہ کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔ اس موقع پر چیف جسٹس محمد سرفراز ڈوگر نے وکلا برادری کی آراء کو سراہتے ہوئے کہا کہ بار اور بنچ کے درمیان مضبوط رابطہ انصاف کی بروقت فراہمی اور عدالتی نظام کی بہتری کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔










































Visit Today : 608
Visit Yesterday : 812
This Month : 2944
This Year : 50780
Total Visit : 155768
Hits Today : 3105
Total Hits : 685785
Who's Online : 8






















