ڈی ایچ اے ملتان میں پاکستان ٹیپ بال کرکٹ چیمپئن شپ کا فائنل، گوجرانوالہ واصف سپورٹس فاتح
ملتان(صفدربخاری سے ) ڈی ایچ اے ملتان میں منعقدہ پاکستان ٹیپ بال کے فائنل میچ میں پاکستان ٹیپ بال کرکٹ چیمپئن شپ کا فائنل میچ گوجرانولہ واصف سپورٹس اورایبٹ آباد سبیل ٹائیگرزکے درمیان کھیلا گیا جس میں ایبٹ آباد سبیل ٹائیگرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 76 رنز بنائے اور 77 رنز کا ہدف دیا۔جیسے گوجرانوالہ واصف سپورٹس کی ٹیم نے ہدف آخری اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے 8 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی۔ اس موقع پرچیئرمین پاکستان ٹیپ بال کرکٹ چیمپئن شپ علی خان ترین نے جیتنے والی ٹیم کے کپتان تیمور مرزا کو ایک کروڑ روپے کا چیک اور وننگ ٹرافی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپورٹس باالخصوص کرکٹ میں اپنا ایک خاص مقام رکھتا ہے پاکستان کے نوجوان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اس لیے میں نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا ہر موقع فراہم کرونگا تاکہ یہ نوجوان آگئے بڑھ کر پاکستان کا نام روشن کرسکیں میں اس لیے ایک سال میں ٹیپ بال کے 4 ٹورنامنٹس کروانے کا اعلان کرتا ہوں اور جلد ٹیپ بال کا ورلڈ کپ بھی آرگنائز کرایا جاہے گا۔اس موقع پربیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوانوں کو صحت مند ماحول فراہم کرتے جب کھیل کے میدان آباد ہونگے تو ہسپتال ویران ہونگے اس لیے ہمیں نوجوانوں کو کھیلوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے لیے میدان بھی فراہم کرنے چاہییں کیونکہ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے میدانوں کی جگہ گھروں نے لے لی ہے میں علی خان ترین کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے میرے حلقہ این اے 148میں پاکستان ٹیپ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس میں پاکستان کی کرکٹ ٹیموں نے بھرپور شرکت کی اور اہلیان حلقہ سمیت پورے پاکستان سے شائقین اس ٹورنامنٹ سے لطف اندوز ہوئے۔علی خان ترین نے ہارنے والی ٹیم ایبٹ آباد کوبھی 25 لاکھ روپے کا چیک دیا۔










































Visit Today : 608
Visit Yesterday : 812
This Month : 2944
This Year : 50780
Total Visit : 155768
Hits Today : 3090
Total Hits : 685770
Who's Online : 9






















