ملتان :  یونین کونسل نمبر 20 رائٹرز کالونی نزد گونگے بہرے سکول میں قائم واٹر فلٹریشن پلانٹ عرصہ دراز سے خراب ہونے کے باعث اہل علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہیں اور پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہو چکے ہیں۔اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار متعلقہ حکام کو شکایات درج کروانے کے باوجود تاحال کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا، جس کے باعث علاقہ مکین مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ غریب افراد کے لیے یہ صورتحال انتہائی پریشان کن بن چکی ہے۔مکینوں نے مزید کہا کہ صاف پانی کی عدم دستیابی سے مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے، جو ایک سنگین عوامی مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔اہلیان یونین کونسل 20 نے ضلعی انتظامیہ بالخصوص ڈپٹی کمشنر ملتان سے فوری نوٹس لینے اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کی جلد از جلد مرمت کروا کر فعال بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔آخر میں اہل علاقہ نے خبردار کیا کہ اگر مسئلہ فوری حل نہ کیا گیا تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔