شہید بے نظیر بھٹو فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی برسی ، عظیم سیاسی رہنما قرار
ملتان : شہید بے نظیر بھٹو فاؤنڈیشن چیف آرگنائزر پاکستان پیپلزپارٹی ملتان ڈوثزن کے نائب صدر سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو 20ویں صدی کا ایک عظیم سیاسی رہنما اور دانشو تھے ان کے افکار ہمارے لیے مشعل راہ ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر نہ صرف ملک سے غربت افلاس نا خواندگی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے بلکہ ملک کو معاشی داخلی اور خارجی سطح پر مضبوط و مستحکم بنایا جا سکتا ہے پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین و سابق وزیر اعظم زوالفقار علی بھٹو شہید ملک کو ایٹمی قوت سے مال ومال نہ کرتے تو آج عالم اسلام کو جن مسائل کا سامنا ہے پاکستان کو بھی اپنا جعرافیائی وجود برقرار رکھنے کے لیے شدید مشکلات اور مصائب کا سامنا کر نا پڑتا انہوں نے کہا کہ چیئرمین زوالفقار علی بھٹو نے ملک کو اقتصادی خارجی اور دفاعی طور پر مضبوط کرنے کی پاداش میں اپنی جان تو دے دی مگر سامراجی قوتوں کے آگے جھکنے سے انکار کر دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید بے نظیر بھٹو فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نواں شہر عبد اسلام ہاؤس پر ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تقریب شہباز ڈوگر، امین ساجد، چوہدری سجاد، ملک ناصر کمبوہ، پپو خان، طارق بٹ، حق نواز بھٹی، تنے شاہ، سعید مونی،ارشد چغاتی، گڈا، عمران اعوان، اللہ بخش ودیگر شریک تھے انہوں نے مزید کہا کہ جس بھونڈے طریقے سے ایک جھوٹے اور من گھڑت مقدمے میں ملوث کر کے ذوالفقار علی بھٹو کو سزا دی گئی اسکی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے تقریب کے اختتام پر شمعے روشن کی گئی۔










































Visit Today : 608
Visit Yesterday : 812
This Month : 2944
This Year : 50780
Total Visit : 155768
Hits Today : 3106
Total Hits : 685786
Who's Online : 8






















