ذوالفقار علی بھٹو شہیدکی برسی پر ملتان میں پروقار تقریب ، سحرش خان کی رہائش گاہ پر تقریب کا انعقاد، شازیہ عابد سمیت خواتین کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت
ملتان : پاکستان پیپلز پارٹی کی ضلعی صدر سحرش خان کی رہائش گاہ پر بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی شازیہ عابد، شگفتہ حبیب، نجمہ پروین چودھری، کوثر شاہین ،فرزانہ بی بی، فرزانہ شاہ، راضیہ رفیق، شبانہ گل، فاطمہ،کوثر پروین، عابدہ وسیم، منزہ فاطمہ، طاہرہ بی بی، شہلا سیال، شہلا بھٹی سمیت دیگر خواتین کارکنان نے شرکت کی،تقریب کے آغاز میں ذوالفقار علی بھٹو شہید کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی،اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی شازیہ عابد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پاکستان کے عوام کو سیاسی شعور دیا اور ملک میں جمہوریت کو مضبوط بنیادیں فراہم کیں، انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید نے مزدور، کسان اور عام آدمی کو زبان اور حوصلہ دیا اور آج بھی ان کا فلسفہ عوام کے دلوں میں زندہ ہے، شازیہ عابد کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت ملک میں جمہوریت، عوامی حقوق اور سماجی انصاف کے لئے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے اور کارکنان پارٹی کا اصل سرمایہ ہیں،ضلعی صدر سحرش خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سیاسی جدوجہد اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ،انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے جس نے ہر مشکل دور میں عوام کے حقوق کی آواز بلند کی، انہوں نے موجودہ پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے کہ کارکنوں کو عزت و احترام دیا جائے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کارکنان کے ساتھ مل کر پارٹی کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچایا جائے گا،تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سیاسی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے پارٹی کے لیے متحد ہو کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔








































Visit Today : 611
Visit Yesterday : 812
This Month : 2947
This Year : 50783
Total Visit : 155771
Hits Today : 3139
Total Hits : 685819
Who's Online : 7






















