ملتان:  روٹری کلب ملتان مڈٹاؤن کے وفد نے ایسٹر کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مرکزی کیتھولک چرچ کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت کوآرڈینیٹر ساؤتھ زون روٹری انٹرنیشنل سلیم ناصر اور پروفیسر اعظم حسین کر رہے تھے۔وفد کے اراکین نے بشپ یوسف سوہن اور مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر سلیم ناصر نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل ہمیشہ مذہبی ہم آہنگی، امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے کردار ادا کرتا رہا ہے۔پروفیسر اعظم حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ روٹری انٹرنیشنل بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے فروغ کے لیے ہمیشہ کوشاں ہے۔اس موقع پر مذہبی رہنماء ممبر امن کمیٹی پروفیسر عبدالماجد وٹو نے کہا اس طرح کے اقدامات سے مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان محبت اور رواداری کو فروغ ملتا ہے، جو ایک پرامن معاشرے کے قیام کے لیے نہایت ضروری ہے۔بشپ یوسف سوہن نے روٹری وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے دورے باہمی احترام اور یکجہتی کو مضبوط بناتے ہیں۔، سمیع کلائمنٹ بھی موجود تھے آخر میں ملک میں امن، سلامتی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔