ملتان: صحافیوں کی کالونی میں مٹی چوری، ترقیاتی کام فوری کرانے کا مطالبہ،،دی فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی قیادت کا مریم نواز شریف سے فوری اقدامات کی اپیل
ملتان: دی فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ سابق سینیئر نائب صدر ملتان پریس کلب شہزاد انور امروہی اور دیگر صحافیوں نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ فاطمہ جناح ٹاؤن J بلاک میں پہلی دفعہ صحافیوں کو حکومت اور ایم ڈی اے کی جانب سے ایک کالونی دی گئی لیکن ایم ڈی اے کی جانب سے کوئی دیکھ بھال نہ کی گئی جس کی وجہ سے ایک مٹی چور مافیا نے کافی سارے پلاٹوں میں سے مٹی چوری کری جبکہ ایم ڈی اے سے پنجاب جرنلس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اور سول ڈیفنس کا معاہدہ ہوا تھا کہ ایم ڈی اے تمام سیکیورٹی فراہم کرے گا ہم لوگوں نے ایم ڈی اے اور پنجاب جرنلس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو تمام واجبات بھی ادا کیے ہوئے ہیں آپ سے ہمارا مطالبہ ہے کہ ایم ڈی اے کو احکامات جاری کریں کہ ہماری کالونیوں میں جو مٹی چوری ہوئی ہے اس کو پورا کیا جائے اور جو ترقیاتی کام ہونے ہیں وہ فوراً کرائے جائیں اسی کالونی میں تمام بلاکوں میں پلاٹ کے ریٹ 7,8,9 لاکھ روپے مرلہ ہے لیکن J بلاک میں 2 لاکھ 50 ہزار ہے آگر ایم ڈی اے مسجد، سکول، ہسپتال، پارک اور دیگر سہولیات دے تو ہماری کالونی بھی مثالی ہو جائے گی آپ جس طرح پورے پنجاب میں بے شمار ترقیاتی صحت اور تعلیم کے کام کر رہی ہیں اسی طرح ملتان کے صحافی اور عوام آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں ہم چھوٹے صحافی فوٹوگرافرز 20 یا 25 ہزار تنخواہ لے رہے ہیں برائے مہربانی ہمارے بچوں کا بھی دیگر محکموں کے ملازمین کے بچوں کی طرح کوٹہ مختص کیا جائے اور ایم ڈی اے جس کا کام ہے کہ ملتان میں ڈیویلپمنٹ کرے گزشتہ 20 سالوں سے ایم ڈی اے نے کوئی کالونی نہیں بنائی مفت کی تنخواہیں لے رہے ہیں آپ خود کہتی ہیں کہ میں پنجاب کی ماں ہوں ہمارے یہ چھوٹے چھوٹے مسائل ہیں جو کہ آپ کے ایک حکم پر حل ہو جائیں گے ملتان مسلم لیگ کا شہر ہے ایسے صحافیوں کے مطالبے پورے کر کے مزید ووٹر میں اضافہ کریں آج ہی کمشنر ملتان کو کہیں کہ صحافیوں کے ان مطالبات کو فورا پورا کیا جائے۔








































Visit Today : 611
Visit Yesterday : 812
This Month : 2947
This Year : 50783
Total Visit : 155771
Hits Today : 3146
Total Hits : 685826
Who's Online : 7






















