ملتان :  سپورٹس واک مین سرائیکی خطے سے تعلق رکھنے والے ملتان کے علاقہ امیر آباد شاہ فیصل کالونی کے رہائشی امیر عباس نے امریکہ کے کیمی ٹل، انڈیا کے سنیل کمار کے مقابلے میں 1650 کلو میٹر واک تک ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کے لیے 28 فروری سے براستہ کبیروالا ،جھنگ،سرگودھا سے لاہور تک واک کرنے کا اعلان کر دیا ہے یہ اعلان انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ عالمی واک ریکارڈ قائم کرنے کے لیے حکومت اور سپورٹس کے ادارے میری سرپرستی کریں امیر عباس نے مزید کہا کہ گزشتہ سات سال سے طویل واک کر رہا ہوں خانیوال،مظفرگڑھ ،دنیا پور،کبیر والا، سلار واہن،شجاع آباد سمیت دیگر دور دراز علاقوں تک دو ملین سٹیپس تک واک کی ہے بلکہ میرا تھن دوڑ میں بھی حصہ لیا 12 سے 14 گھنٹے تک پیدل چلتا رہتا ہوں لیکن افسوس ناک صورتحال یہ ہے کہ سپورٹس کے ذمہ دار ادارے کوئی شنوائی نہیں کر رہے سرائیکی خطے کے نوجوانوں میں بھی بہترین ٹیلنٹ ہے جس پر حکومتی سطح پر بھرپور توجہ دینی چاہیے اور بہترین ٹیلنٹ کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے تاکہ وہ دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کریں انہوں نے کہا کہ واک سے کتنے فوائد حاصل ہوتے ہیں اس بارے میں آج کے نوجوانوں کو آگاہی ہونی چاہیے مجھے حکومتی سپورٹ کی بھرپور ضرورت ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ وزیراعظم،وزیراعلی پنجاب، وزیر کھیل سمیت ملتان سے تعلق رکھنے والے سپورٹس ذمہ داران میری حوصلہ افزائی کریں گے اور گینز آف ورلڈ بک میں میرا ریکارڈ درج کرائیں۔