ملتان(صفدربخاری سے) پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 47 ویان برسی خے حوالے سے پیپلزپارٹی ملتان سٹی و ضلع کے زیر اہتمام سٹی صدر ملک نسیم لابر کی صدارت میں منعقدہ دعائیہ تقریب سے مہمان خصوصی پیپلزپارٹی جنوبی ہنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، ملک نسیم لابر، ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید صدیقی، ضلعی جنرل سیکرٹری راو ساجد علی، سیکرٹری جنرل سٹی اے ڈی خان بلوچ، ڈویژنل نائب صدر آفتاب علی خان بابر ، سیکرٹری انفارمیشن سٹی خواجہ عمران، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن چوہدری یاسین، سینئر نائب صدر سٹی میاں منظور قادری، کلچر ونگ جنوبی ہنجاب کے سینئر نائب صدر میر کامران مگسی، علما ونگ جنوبی ہنجاب کے سینئر نائب صدر مرزا نذیر بیگ، خواتین ونگ جنوبی پنجاب کی سینئر نائب صدر راضیہ رفیق، ممبر جنوبی پنجاب کونسل، ضیا انصاری، اکرم انصاری، نعیم شہزاد بھٹی، اللہ بخش بھٹہ، خلیل راں، اسلم بھٹی، نواز خان سوترک، ڈویژنل صدر پی ایل بی قاضی منور، سٹی صدر خواتین ونگ عابدہ بخاری، نشید عارف گوندل ایڈووکیٹ، ملک افتخار علی، ملک رمضان کمبوہ، ریاض بخاری، طارق شاد، ملک امداد جھولے لعل، نذیر کاٹھیا، حاجی طاہر، علی مشتاق بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے مشترکہ میڈیا بیان میں کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک عظیم قومی رہنما تھے جنہوں نے پاکستان میں پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھ کر دراصل جمہوریت، عوامی حقوق اور خودمختاری کی بنیاد رکھی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو متفقہ آئین دیا اور عام آدمی کو سیاست میں آواز دی۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی سیاسی بصیرت آج بھی ملک کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ شہید بھٹو نے عوام کو بااختیار بنانے اور پاکستان کو ایک مضبوط اور خوددار ریاست بنانے کے لیے جدوجہد کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید بھٹو کی بیٹی محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے والد کے عظیم مشن کی خاطر شہادت قبول کی، جبکہ صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسی مشن کی تکمیل کے لیے آج بھی سرگرم عمل ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شہید بھٹو کے نظریات پر کاربند ہے اور انہی کے وژن کے مطابق عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ آج ہم اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ان کے نظریات کی روشنی میں ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھا جائے گا۔ تقریب میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے درجات کی بلندی کیلئے قرآن خوانی کروائی گئی اور خصوصی دعا مانگی گئی اور قید عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا تقریب میں شاہجہاں خان، شبیر علوی، اعجاز بھٹی، اقبال ہانس، ندیم انصاری، جمیل بھٹی، گلبہار بھٹہ، عبداللہ بخاری، چوہدری عاشق ارائیں، آصف رضا تھہیم، ملک فیاض، سجاد خان, کامران حیدر، ظاہر عباس، رمضان شیرشاہی، عبدالحمید، ظفر اقبال، جاوید بھٹی، ملک نذیر، حنیف رضا، محمد اکرم، ساجدہ بی بی، ممتاز بی بی، رضیہ بی بی، لاریب انصاری، شریفاں بی بی، ثریا مائی، ملک دستگیر، اکرم شاہ، ندیم قریشی، فیاض کمبوہ، چچا رشید، عارف، جاوید، امتیاز, حقنواز، عبدالقدیر، محمد طلحہ، عثمان بھٹی، زاہد کھوکھر، چوہدری احمد سمیت کافی تعداد میں پارٹی عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔