ملتان: پی پی 214 میں پیپلز پارٹی کو بڑی سیاسی کامیابی ، تحریک انصاف کے دو کونسلر پیپلز پارٹی میں شامل
ملتان: پی پی 214ملک منظور احمد ڈومرانے یونین کونسل 78سے تحریک انصاف کے وکٹ اڑاتے ہوئے دوکونسلروں کو پیپلز پارٹی میں شامل کرلیا۔اس موقع پر ملک منظور احمد ڈومرا نے یونین کونسل 78کے کونسلروں ڈاکٹر محمد رمضان بلہڑا، گل محمد سندھو کو اپنے ساتھیوں سمیت ممبر قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی کی قیادت پر اعتماد کرنے اورتحریک انصاف چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی نے پی پی 214 سمیت پورے حلقہ این اے 148کے مسائل کے خاتمے کے لیے دن رات ایک کردیاحلقے کی مسائل کو عوام کی دہلیز پر حل کرنا ہمارا فرض ہے تمام ترقیاتی فنڈ کو میرٹ پرحلقے کے مسائل پر خرچ کیا جارہا ہے مسائل اتنے زیادہ ہیں کہ انہیں حل کرنے میں کچھ وقت درکار ہے لیکن عوام سے الیکشن میں جو وعدے کیے انہیں ضرور پورا کیا جائے گا۔ یونین کونسل 78سے پہلے ہی مسلم لیگ ن پی پی 214کے جنرل سیکرٹری ملک مشتاق تھہیم، محمد اسلم، حاجی عبدالقادر کھوکھر، غلام عباس ملانہ، ملک شہباز کھوکھر سمیت دیگر برادریاں کو چھوڑ کرپیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرچکی ہیں۔ملک منظور احمد ڈومرا کی بڑھتی ہو مقبولیت کی پیش نظر پی پی 214کی عوام جوق در جوق پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ملک منظور احمد ڈومرانے مزید کہا کہ جس طرح پہلے عوام کی خدمت اور مسائل حل کیے اسطرح عوام کی خدمت کا یہ سفر ہمیشہ جاری رہے گا اور انشاء اللہ جلد پی پی 214 سمیت پورے حلقہ این اے 148کو پیپلز پارٹی کا گھر ثابت کرکے دیکھائیں گے۔ اس موقع پر ررضوان خان خاکوانی، میاں محمد نواز کھگہ، آصف کان خاکوانی، بابر خان خاکوانی، ملک مرید حسین بلہڑا،شفیع بھٹہ ودیگر ہمراہ تھے۔










































Visit Today : 608
Visit Yesterday : 812
This Month : 2944
This Year : 50780
Total Visit : 155768
Hits Today : 3111
Total Hits : 685791
Who's Online : 8






















