ملتان:  ڈسٹرکٹ بار ہال ملتان میں پی ایل ایف کے زیر اہتمام سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 47ویں برسی کے موقع پر شمعیں روشن کرنے کی تقریب سے پی ایل ایف جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث الحق،جنرل سیکرٹری ملتان بار ملک سعادت حسین،فیروزہ فیض،جوائنٹ سیکرٹری نگینہ مظفر ہراج ،رانا جاوید اختر،نفیس انصاری، نوید احمد رانا،اشتیاق شاہ،عرفان شمسی،نوید ہاشمی، ظفراللہ وڑائچ ،عدنان حیدری،واجد رضوی،،عائشہ علی اور سارہ سیموئل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو عالم اسلام کے عظیم راہنماء تھے شہید بھٹو کے عدالتی قتل پر عالمی راہنمائوں نے بھی تشویش کا اظہار کیا تھا 73کا آئین اور قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینا بھٹو دور کا عظیم کارنامہ تھا شہید بھٹو کی طرف سے پاکستان کے عوام کو دیا گیا شعور اور نظریہ آج بھی زندہ ہے نو آبادیاتی ریاست کو عوامی ریاست میں تبدیل کیا شہید بھٹو کے قتل کو دھندلایا نہیں جا سکتا اداروں کو قانون و انصاف کی پاسداری پر عمل پیرا ہونا ہوگا انہوں نے سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہیدکو بھی پاکستان اور جمہوریت کے لئے جد وجہد کرنے اور قربانی دینے پر خراج تحسین پیش کیا اسی طرح چئیرمین بلاول بھٹو نے بھی عملی سیاست میں خود کو پارٹی اور خاندان کا حقیقی وارث ثابت کیا صدر آصف علی زرداری نے مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا اور بے نظیر بھٹو شہید کی شہادت پر پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر وطن عزیز کو متحد کیا تقریب کے اختتام پر شمعیں روشن کی گئیں اور رانا جاوید اختر نے خصوصی دعا کرائی اور نیاز تقسیم کی گئی