ملتان: پاکستان سرائیکی پارٹی ٹی رجسٹرڈ کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری حکمرانوں کی ناانصافیوں اور نا سمجھی کی وجہ سے ہے پاکستان موسمی اور زرعی لحاظ سے امیر ملک ہے یہاں کے لوگ ذہین سمجھدار اور خوبیوں کے مالک ہیں ملک حکمرانوں کی علاقائی نسلی تعصب اور نالائقی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے تیل کی متبادل پاکستان میں زراعت موجود ہے زرعی شعبہ میں امداد کی ضرورت نہیں ہے بلکہ زرعی شعبہ کو یونین کونسل سطح پر منظم اور مضبوط کیا جانا ضروری ہے فصلات پر آنے والے اخراجات کے بعد مناسب منافع یقینی بنایا جانا ضروری ہے آنے والے اخراجات کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھا جائے بیج کھاد اور زرعی ادویات کا مناسب قیمت پر دستیابی یقینی اور آسان بنائی جائے حاصل ہونے والی فصلات کی قیمت کی ادائیگی کاشتکاروں کو یقینی اور فوری ہو سرکاری نوکری اور انڈسٹری ہر ضلع کی سطح پر آبادی کے لحاظ سے یقینی ہو اقتدار پر قبضہ شخصیات کی خود نمائی کی بجائے اداروں کو مضبوط کیا جائے ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے مقامی لوگوں کو خود مختیار اور ترقی کے مواقع مہیا کیا جائے اور ملک کے تمام علاقوں اور شہریوں کو حقوق اور فرائض کی انجام دہی کے قابل بنانے کیلئے برابری کی بنیاد پر سہولیات مہیا کی جائیں تو ملک مضبوط مستحکم اور خوشحال ہوگا