ملتان :  گونگے ،بہرے حکومتی و اپوزیشن ممبران سینٹ ،قومی و صوبائی اسمبلی حکومت کو عوامی مشکلات و پریشانیوں سے آگاہ کرنے کی بجائے سب اچھا کا راگ الاپ کر اپنی اپنی افادیت کھو چکے ہیں پٹرولیم مصنوعات و تمام ضروریات زندگی کی قیمتوں میں بے جا اضافہ عوام کو مرنے اور مارنے کی طرف سوچنے پر مجبور کر دے گا صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور صوبائی حکومتوں سے پرزور اپیل ہے عوام کو ہوشربا مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے ہنگامی اقدامات کریں ان خیالات کا اظہار عوامی احتساب سیل و نیشنل لیبر الائنس کے مرکزی چیئرمین غازی احمد حسن کھوکھر نے آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا غازی احمد حسن کھوکھر نے کہا لگتا ہے مافیاز حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر کم جبکہ پاکستان میں چند دن پہلے اضافہ کیا اور اب پھر پٹرول 458 روپے کچھ پیسے کیا جس کو 460 روپے ہی فروخت ہو گا اور ڈیزل,520 روپے فی لیٹر کر دیا گیا ہے افسوس ہے کہ رات ایک بجے سے نئی قیمت پر فروخت ہونے لگا ہے غازی احمد حسن کھوکھر نے کہا تاجروں نے حکومت کا ایک ہی حکم لمحہ ضائع کئے بغیر ماننا ہوتا ہے جس میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہو جس طرح ادارے عدالتوں کا وہ حکم جس میں ان کے خلاف دائر کیس خارج ہو جائے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں خونی انقلاب دستک دے رہا ہے بھوک افلاس اداروں کے مظالم کا شکار بپھرے عوام جب ظالموں جابروں غاصبوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے تو محلات خس و خاشاک کی طرح اڑتے نظر آئیں گے اور اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے لٹیروں کو بھاگنے کا موقع نہیں مل سکے گا انھوں نے آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر سے اپیل کی کہ پاک فوج آئین پاکستان کے تحت ملکی سرحدوں کے ساتھ ساتھ نظریاتی سرحدوں کی بھی محافظ ہے بھوک افلاس وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم سے
ملک طبقاتی تقسیم کا شکار ہو چکا جس کے لیے ضروری ہے کہ پاک فوج ملکی سرحدوں کے ساتھ ساتھ نظریاتی سرحدوں کی بھی حفاظت کرے اور بے جا ٹیکس اور مہنگائی بارے نشاندھی کرے