حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا، پیٹرول کے شدید اضافے کو ہرگز قبول نہیں کیا جا سکتا:صہیب عمار صدیقی
ملتان (صفدربخاری سے) صہیب عمار صدیقی امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ ملتان نے کہا ہے کہ پیٹرول کے اس شدید اضافے سے غریب اور مڈل کلاس کی زندگیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے 458 روپے فی لیٹر تک پہنچنے والی قیمت ظلم کی انتہا ہے، اور یہ اضافہ عوام کے لیے ناقابل قبول ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے معصوم شاہ روڈ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حافظ محمد اسلم امیر جماعت اسلامی صدر ڈسٹرکٹ ملتان، خواجہ عاصم ریاض سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ملتان، محمد واجد ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ملتان، حافظ اعجاز الرحمن منتظم جمعیت طلبہ عربیہ ملتان اور دیگر ذمہ دران بھی موجود تھے صہیب عمار صدیقی نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے میں پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے اور پھر 137 روپے کا اضافہ کیا گیا، جس سے عوام پر بوجھ ناقابل برداشت ہو گیا ہے۔ حکمران اپنی عیاشیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، مہنگے جہاز اور لگڑری گاڑیاں عوام کی کمر توڑ رہی ہیں اس کے نتیجے میں بائیکرز، ڈیلیوری ورکرز، طلبہ اور مزدور سب شدید متاثر ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ صرف پیٹرول ہی نہیں، بلکہ ٹیکسز میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ وہ لیوی جو ختم ہونی چاہیے تھی، اسے برقرار رکھ کر حکومت نے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے آئی ایم ایف کے سامنے جھکنے کی بجائے، عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ حالانکہ آئی پی پیز کو اربوں روپے کی ادائیگیاں کی جا رہی ہیں، عوام کے لیے کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا گیا۔ کیپیسٹی پیمنٹس کے نام پر عوام کی جیبیں لوٹی جا رہی ہیںصہیب عمار صدیقی نے سختی سے کہا کہ جماعت اسلامی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس اضافے کو مسترد کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر عوام کے لیے ریلیف اقدامات کیے جائیں۔










































Visit Today : 608
Visit Yesterday : 812
This Month : 2944
This Year : 50780
Total Visit : 155768
Hits Today : 3076
Total Hits : 685756
Who's Online : 8






















