ملتان: انجمن تاجران سبزی منڈی چوک شہیداں کے صدر اور مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ملتان کے نائب صدر رانا محمداویس علی، انجمن تاجران کچہری روڈ کے صدر راحیل اصغر ہاشمی قریشی نے کہاکہ پٹرول بم گرا کر غریب کا چولہا ٹھنڈا کر دیا گیا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے معاشی قتل قرار دیا ہے تاجر برادری پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک رات کے اندھرے میں پاکستان کی تاریخ میں 136روپے کا بدترین اضافے کو کسی صورت قبول نہیں کرتی حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں یکمشت اتنا بڑا اضافہ غریب عوام اور تاجر طبقے کی کمر توڑنے کے مترادف ہے اس فیصلے سے نہ صرف ٹرانسپورٹ نے 60 فیصد بڑھینے کا اعلان کردیا ہے اس اضافے مہنگائی کا ایک نیا طوفان کھڑا ہو جائے گا جس کا بوجھ براہِ راست عام آدمی پر پڑے گا حکومت عوام کو بچت کے مشورے دینے کے بجائے اپنی شاہ خرچیاں اور پروٹوکول ختم کرے۔ حکومتی عہدیداروں کو ملنے والا مفت پٹرول، غیر ضروری مراعات اور سرکاری سہولیات بند کی جائیں تاکہ قومی خزانے پر بوجھ کم ہو اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے رانا محمداویس علی نے مزید کہا کہ تاجر برادری پہلے ہی بجلی کے بھاری بلوں اور مہنگائی کی صورتحال سے پریشان ہے، ایسے میں پٹرول مہنگا کرنا صنعت و تجارت کو پہیہ جام کرنے کی کوشش ہے۔تاجر برادری حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس ظالمانہ اضافے کو فوری واپس لیا جائے تاکہ ملک میں معاشی استحکام آ سکے اور عوام کو ریلیف ملے سکے۔