ملتان :  حکومت کی طرف سے یکے بعد دیگرے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافہ سفید پوش اور نچلے طبقہ پر ظلم اور ناانصافی ہے بجلی بلوں میں فکسڈ ٹیکس کی شرح اضافہ اور ظالمانہ ٹیرف کا نفاذ عام شہریوں سے جینے کا حق چھیننے کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار بی بی سی ھیومن رائٹس کمیشن پاکستان کے انفارمیشن سیکرٹری اور چیف کوآرڈینیٹر مرکزی انجمن تاجران کینٹونمنٹس غضنفرملک نے اپنے بیان میں کیا تاجر برادری اور سول سوسائٹی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے قوم کو جینے کا حق دیا جائے آئی پی پیز کمپنیوں سے معاہدے ختم اور پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس اور مفت پیٹرول و بجلی جیسی مراعات کا خاتمہ کرکے قوم کو ریلیف دیا جائے۔