ملتان یونین آف جرنلسٹس کا اجلاس، پیکا ایکٹ کے تحت کارروائیوں کی مذمت، فوری ترمیم کا مطالبہ
ملتان (صفدربخاری سے) ملتان یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں پیکا ایکٹ کے تحت صحافیوں کے خلاف جاری کاروائیوں کی مذمت کی گئی اور پیکا میں فوری ترمیم کا مطالبہ کیا گیا ، اجلاس میں صحافتی اداروں سے جبری برطرفیوں ، تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا ہاؤسز کے مالکان سے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے اور بغیر وجوہات ڈاؤن سائزنگ نہ کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ، ملتان یونین آف جرنلسٹس ( ایم یو جے ) کا اجلاس صدر احتشام الحق مرزا کی زیر صدارت منعقد ہوا جبکہ جنرل سیکرٹری جاوید اقبال عنبر نے اجلاس کی کاروائی کا آغاز کیا اور ایجنڈا کے حوالے سے شرکاء کی تجاویز لیں ، اجلاس میں روہی ٹی وی کو ریجنل سے نیشنل ٹی وی چینل میں تبدیل کرنے ،کارکنوں کو لاہور منتقل کرنے اور ملازمین کی ممکنہ بے روزگاری کا معاملہ بھی زیر بحث آیا اور فیصلہ کیا گیا کہ انتظامیہ کے ساتھ مل کر ملازمین کے تحفظات پر بات چیت کی جائے گی، اس موقع پر پیکا ایکٹ کے تحت صحافیوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں اور ریلوے کارڈ پر صحافیوں کے لیے سفری سہولتوں کی رعایت میں کمی کی بھی مذمت کی گئی اس موقع پر اجلاس کے شرکا نے فیصلہ کیا کہ ملتان ریجن میں پیکا ایکٹ کے تحت انتقامی کاروائیوں کے شکار صحافیوں کا ڈیٹا بھی مرتب کیا جائے گا اور اس معاملے پر بھرپور آواز بلند کی جائے گی، صدر ایم یو جے احتشام الحق مرزا نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین کو مظبوط اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ہماری کوشش ہوگی کہ جہاں بھی جس صحافی کے ساتھ کوئی مسئلہ ہوگا اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے ، جنرل سیکرٹری جاوید اقبال عنبر نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور رواں سال ایم یو جے کے پلیٹ فارم سے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کرکے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔اجلاس میں الیکشن کمیٹی سمیت مختلف کمیٹیوں کی منظوری بھی دی گئی ، اجلاس کے آخر میں سینیئر صحافی ناصر محمود شیخ اور راؤ نعمان کے بھائی کی علالت پر ان کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری پریس کلب ملتان مظہر خان ، پی ایف یو جے کی طرف سے جمشید رضوانی اور رؤف مان ، سابق فنانس سیکرٹری سعید مکول نے بطور مبصر شرکت کی جبکہ موجودہ عہدیدار نائب صدر ایم یو جے شاہد سٹھو، فنانس سیکرٹری وسیم شہزاد اور ارکین مجلس عاملہ فرید ملک ، صفدر بخاری، عباس علی ڈوگر، عبدالوسیم ، ملک اعظم، سہیل چوہدری، طاہر لطیف اور تنویر گیلانی نے شرکت کی










































Visit Today : 608
Visit Yesterday : 812
This Month : 2944
This Year : 50780
Total Visit : 155768
Hits Today : 3119
Total Hits : 685799
Who's Online : 7






















