پاکستان کی متوازن سفارتکاری کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے،،بیرسٹر تیمور الطاف مہے کا کارکنوں کے استقبالیہ سے خطاب
ملتان: ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف این اے 148بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے یونین کونسل80میں کارکنان کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران پاکستان نے ذمہ دارانہ اور متوازن سفارتی پالیسی اختیار کرتے ہوئے امن کے قیام پر زور دیا ہے۔ ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان تناؤ کے معاملے پر پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے کہ جنگ کسی مسئلے خاحل نہیں مزاکرات کے زریعے درپیش مسائل کا حل نکلا جائے۔اگر پاکستان داخلی سطح پر اپنی معیشت کو مستحکم کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو اس کے مثبت اثرات براہِ راست عوام تک پہنچیں گے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام، مہنگائی میں کمی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بہتری کے امکانات روشن ہو سکتے ہیں اور اگرموجودہ حکمت عملی برقرار رہی تو پاکستان مستقبل میں ایک مضبوط معیشت کے طور پر ابھر سکتا ہے۔پاکستان کی معاشی بحالی میں بیرونِ ملک پاکستانیوں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دیں تاکہ پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجزسے نکلا جا سکے۔معاشی حالات کی بہتری کے لیے مقامی صنعتکاروں کو بھی سرمایہ کاری بڑھانے کی ترغیب دی جا ئے تاکہ صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے تاکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں اور بیروزگاری کا خاتمہ ہوسکے۔اس کے ساتھ ساتھ ریلیف ٹیکس پروگرام متعارف کروائے جائیں جس میں ٹیکس کی ادائیگی آسان سے آسان ہو جسے اداکرنے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔










































Visit Today : 608
Visit Yesterday : 812
This Month : 2944
This Year : 50780
Total Visit : 155768
Hits Today : 3116
Total Hits : 685796
Who's Online : 8






















