ملتان(صفدربخاری سے) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی صدر سیدہ بشریٰ نقوی اور جنرل سیکرٹری ملک سعادت حسین کی قیادت میں ایگزیکٹیو کمیٹی کے وفدسے ملاقات کے موقع پر سابق وزیر اعظم و چئیرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نو منتخب عہدیداران اور با الخصوص سیدہ بشری نقوی پہلی خاتون صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئین و قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے اور پارٹی نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کی بقاء کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں بار اور بنچ کے خوشگوار تعلقات اور جنوبی پنجاب کے اس خطے کی محرومیوں کو اجاگر کرنے میں ڈسٹرکٹ بار ملتان نے ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے ملتان ڈسٹرکٹ بار ایک تاریخی اور مثبت بار ہے اور مسائل کے حل کے لئے مذاکرات پر یقین رکھتی ہے میں نے ہمیشہ ملتان بار اور اس خطہ کے وکلاء کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا انہوں نےصدر سیدہ بشریٰ نقوی اور جنرل سیکرٹری ملک سعادت حسین کی طرف سے بار کے لئے فنڈنگ کا مطالبہ کیا اور سیدیوسف رضا گیلانی کو ڈسٹرکٹ بار ملتان میں وکلاء سے خطاب کی دعوت دی ۔ سید یوسف رضا گیلانی نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ جلد ملتان بار میں آئیں گے اور فنڈنگ کے لئے بھی کوشش کروں گا وفد میں نائب صدر چوہدری محمد نعیم،جوائنٹ سیکرٹری نگینہ مظفر ہراج،فنانس سیکرٹری رئووف احمد خان،لائبریری سیکرٹری عمارہ طاہر بلوچ،آڈیٹر جہانزیب سیال، راہنماء پی ایل ایف نشید عارف گوندل،رانا جاوید اختر،زوار قریشی،احد گوندل اورممبران ایگزیکٹیو ،محمد شان سہو،ذوالفقار علی شاہ،ندیم الدین قریشی،عدیل احمدخالد،چوہدری محمداحسن بھٹی،محمد مدثر حسن،ملک منیر احمد اور اسسٹنٹ اٹارنی فردوس جمال بھی شریک تھے