ملتان: انجمن تاجران چوک گھنٹہ گھر کے صدر ومرکزی تنظیم تاجران پاکستان ملتان ڈوثزن کے چیئرمین فہد اسحاق سانگی اور انجمن تاجران ٹمبرمارکیٹ کے چیئرمین و تنظیم تاجران جنوبی پنجاب کے نائب صدر حاجی نیاز قریشی نے کہا ہے کہ آ بنائے ہرمز کا راستہ دئیے جانے کے باوجود حکومت کاایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ شرمناک کردار ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے حکمران غریب قوم کو ریلیف نہیں دے سکتے تو مستعفی ہونے کا اعلان کر دیں کیونکہ پہلے ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سونامی نے 26 کروڑ سے زائد غریب عوام کو فاقوں پر مجبور کر کے رکھ دیا ہے اور تجارتی و کاروباری طبقہ شدید معاشی مشکلات سے دوچار ہے اور اب تو سفید پوش طبقہ کا چولہا جلنا بھی محال ہو چکا ہے ایران اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جنگ کے حالات اپنی جگہ لیکن پاکستان کی غریب عوام کا کیا قصور ہے جسے ایران کی طرف سے گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی سہولیات ملنے کے باوجود بھی معاشی طور پر پریشان کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے بالخصوص لاکھوں چھوٹے تاجر اور دکاندار معاشی طور پر شدید پریشانی سے دوچار ہیں مارکیٹس اور بازاروں میں ہو کا عالم ہے رہی سہی کسر ایل پی جی گیس اور بجلی کی قیمتوں میں بھی ائے روز اضافے نے پوری کر دی ہے اگر یہی حالات رہے تو ملکی معیشت کا بیڑہ غرق ہو کر رہ جائے گا صرف سرمایہ داروں جاگیرداروں وڈیروں کو ریلیف دینے سے کام نہیں چلے گا عام غریب شہری کو خوشحال کیا جائے اور ہنگامی بنیادوں پر پٹرولیم مصنوعات بجلی گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔