تاجروں کے خلاف بیانات پر قومی تاجر اتحاد کا شدید ردعمل،، چھوٹے تاجر ٹیکس دیتے ہیں مگر سہولیات اور تحفظ سے محروم: سلطان محمود ملک
ملتان: قومی تاجر اتحاد پاکستان کے مرکزی صدر سلطان محمود ملک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کے چھوٹے تاجر ایمانداری سے ٹیکس ادا کر رہے ہیں، مگر اس کے باوجود انہیں نہ تو کوئی سہولت دی جا رہی ہے اور نہ ہی تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو دن دہاڑے لوٹا جاتا ہے، لیکن ان کے مسائل سننے والا کوئی نہیں۔ایف بی آر کے ظالمانہ قوانین کے باجود ہم ہم چھوٹے تاجر ہمقدم کے ٹیکس بروقت ادا کرتے ہیں کاربار میں نقصان ہونے پر کبھی FBR نے مالی مدد نہیں کی بھر ہم چھوٹے تاجروں کو چور کہا جائے ہم کبھی برداشت نہیں کریں گےانہوں نے وفاقی وزیر خواجہ آصف کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تاجروں کو “بجلی چور” قرار دینا پوری تاجر برادری کی توہین ہے۔ خواجہ آصف سمیت سیاست دانوں کی اکثریت ملکی وسائل کو کس بے دردی سے لوٹ رہے ہیں یہ ریکارڈ پر ہے ہمارے ٹیکسوں کو پٹھہ کرنے والے خواجہ آصف سب سے بڑے چور ہیں انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ خواجہ آصف سے فوری طور پر خواجہ آصف سےاستعفیٰ لیں اور اپنے نازیبا الفاظ کی وجہ سے پوری قوم سے معافی مانگیں۔انہوں نے کہا کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ تاجر برادری سے ٹیکس لینے کے باوجود حکمران طبقہ انہی ٹیکسوں پر عیاشیاں کرتا ہے، جائیدادیں بناتا ہے اور اپنی دولت بیرون ملک سوئس بنکوں منتقل کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا ہر فرد کسی نہ کسی شکل میں تجارت سے وابستہ ہے، چاہے وہ دکاندار ہو، ڈاکٹر ہو یا ریڑی ڈرائیور ٹرانسپورٹ ہو دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھتا ہو تاجر ہے ، اس لیے تاجروں کی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر تاجروں کی عزت نفس مجروح کی گئی تو ملک گیر احتجاج شروع کیا جائے گا اور کسی بھی شہر میں خواجہ آصف کو پروٹوکول دیا گیا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور ان کا گندے انڈوں اور ٹماٹروں سے ہم تاجر استقبال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی حالات کے پیش نظر تاجر برادری نے اب تک صبر کا مظاہرہ کیا ہے، لیکن اگر تاجر سڑکوں پر نکل آئے تو معیشت کا پہیہ رک سکتا ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔اجلاس میں صدر جنوبی پنجاب قومی تاجر اتحاد ملک اکرم سگو نے کہا کہ تاجروں کے خلاف بے بنیاد الزامات ناقابل برداشت ہیں اور حکومت فوری اعتماد بحال کرے۔چیئرمین جنوبی پنجاب قومی تاجر اتحاد شیخ محمد شفیق نے کہا کہ تاجر ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ان کی تضحیک کسی صورت قبول نہیں۔ ضلعی صدر ملک مقبول کھوکھر ،سٹی صدر قومی تاجر اتحاد ملک اقبال جاوید نے کہا کہ معافی نہ مانگی گئی تو احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔ تاجر ہمیشہ ملک کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، مگر اب ان کی عزت نفس کو ٹھیس پہنچائی جا رہی ہے۔تاجر سٹی جنرل سیکرٹری یعقوب مغل نائب صدر شیخ محمد عمر،ملک امجد سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہانے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور تاجروں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔اجلاس کے اختتام پر متفقہ طور پر مطالبہ کیا گیا کہ تاجر برادری کے خلاف نازیبا بیانات کا سلسلہ فوری بند کیا جائے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔بابا طارق بھٹی،شیخ عتیق الرحمن ،ملک محمد عمر رانا خرم ،جاجی یامین، ملک محمد الطاف لنگاہ ، محمد اصغر بھٹی، شخ محمد الطاف اور دیگر تاجروں نے شرکت کی۔









































Visit Today : 612
Visit Yesterday : 812
This Month : 2948
This Year : 50784
Total Visit : 155772
Hits Today : 3160
Total Hits : 685840
Who's Online : 8






















