ملتان:جمعیت علماء پاکستان نورانی کے مرکزی صدر ڈاکٹر ابو الخیر زبیر اور مرکزی سیکرٹری جنرل سید صفدر گیلانی کی ہدایت کے مطابق ملتان میں جمعیت علماء پاکستان کا یوم تاسیس منایا گیا جمعیت کے بانی غزالی زماں حضرت علامہ سید احمد سعید شاہ کاظمی جمیعت کے مرکزی نائب صدر اور ایم این اے پیر طریقت رہبر شریعت تاجدار ملتان حضرت مولانا حامد علی خان اور جمعیت کے مرکزی راہنما حضرت مفتی ہدایت اللہ پسروری کے مزارات پر حاضر ہوکر جمیعت کے عہدیداروں نے قائدین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جمیعت جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل،صوبائی جواینٹ سیکرٹری صوفی غوث بخش فریدی، ضلعی صدر علامہ طارق ہاشمی،محمد اشفاق سعیدی،اسامہ مغل،علامہ اقبال اظہری،کے صاحبزادے علامہ طارق اظہری مفتی ہدایت اللہ پسروری کے صاحبزادے صاحبزادہ فاروق پسروری حاجی اللہ بخش سیال مولانا سردار احمد حافظ محمد بخش اور وسیم خا ن اور دیگر نے جمیعت کے قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت نظریاتی جماعت ہے جس مقصد کے لیے پاکستان معرض وجود میں آیا اس مقصد کے پرچار اور نفاذ کے لئے جمیعت کی جدوجہد جاری ہے 1973 کے آئین کو اسلامی بنانے اور اسمبلی سے انگریزوں کے خود ساختہ فتنہ قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے میں جمیعت کے مرکزی صدر قائد اہلسنت حضرت علامہ الشاہ احمد نورانی اور مجاہد ملت مولانا عبد الستار نیازی علامہ غلام مصطفی اظہری اور دیگر قائدین کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا نظام مصطفی(صلی اللہ علیہ والہ وصحبہ وبارک)کے نفاذ اور مقام مصطفی(صلی اللہ علیہ والہ وصحبہ وبارک وسلم) تحفظ کے ذریعے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے پاکستان پر جب بھی کڑا وقت آیا جمیعت نے اگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کیا سرحدوں کی حفاظت ہو یا امت کو متحد کرنا آج بھی صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخیر زبیر صاحب مولانا الشاہ احمد نورانی صاحب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جمیعت اور ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے قوم کی راہنمائی فرما رہے ہیں موجودہ حالات میں پاکستانی قوم ایران کے ساتھ کھڑی ہے اور امریکہ اور اسرائیل جو کہ دنیامیں تباہی پھیلانے کے درپے ہیں پاکستانی قوم اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے پاکستانی حکومت اور فوج کی جنگ بندی کے لئے دن رات کوشش کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے الحمدللہ اس سے پاکستان کے عزت اور وقار میں اضافہ ہو رہا ہے جمیعت نے ہمیشہ پاکستان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی یہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔