بزمِ ندیم کے زیر اہتمام 113 واں ماہانہ مشاعرہ ،،ادبی شخصیات، شعراء اور شائقینِ ادب کی بڑی تعداد میں شرکت
ملتان: بزمِ ندیم کے 113 ویں ماہانہ مشاعرے سے پروفیسر ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادب کسی بھی معاشرے کی فکری و تہذیبی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشاعرے نہ صرف تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ معاشرتی ہم آہنگی اور ادب کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر ابرار آبی، اجمل خاموش، رانا علی اکبر، پروفیسر ڈاکٹر مقبول گیلانی اور دیگر شعراء حضرات نے بزمِ ندیم کی مسلسل ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بزم ندیم طویل عرصے سے ادب کے فروغ کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دے رہا ہے اور نئی نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کر رہا ہے۔اس موقع پر تانیہ عابدی، منظور اعوان ، محبوب احمد کمال ، بشیر ملتانی ، راؤ اکبر ، اشتیاق احمد شاہد ، عبدالحلیم جہانگیری، بزدار ہاشمی ، محمد خالد اعوان، سجاد ملک، محمد علی باہوش، احسان ماہی، ملک سعید ونیس، عابد غازل، رانا کرامت علی، مبارک رومی، محمد اشرف جاوید، طلحہ تبسم، مختار مخلص، ملک اکبر کھر، احمد مسعود قریشی، فاروق احمد، رانا بابر، مونس ہاشمی نے بھی اپنا کلام پیش کیا، جن میں غزل، نظم اور دیگر اصنافِ سخن شامل تھیں۔ حاضرین نے شعراء کے کلام کو بھرپور داد دی۔ مشاعرے کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر ابرار آبی نے کی۔ مہمان خصوصی اجمل خاموش تھے جبکہ مہمان اعزاز رانا علی اکبر تھے نظامت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر مقبول گیلانی نے ادا کیے۔









































Visit Today : 639
Visit Yesterday : 812
This Month : 2975
This Year : 50811
Total Visit : 155799
Hits Today : 3385
Total Hits : 686065
Who's Online : 6






















