ملتان: انجمن تاجران گلگشت کے رہنما شیخ تنویر اشرف قریشی نے کہا ہے کہ تھانہ بی زیڈ یو پولیس کا مظلوموں کے ساتھ مہذب رویہ تاریخی مثال ہے جس کی وجہ سے تاجروں،عام شہریوں میں اطمینان کی لہر پائی جاتی ہے ایس ایچ او بی زیڈ یو رؤف لوٹھڑ کا مہذب رویہ خوش آئند ہے کہ جہاں پر اپنوں کا احساس ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ بی زیڈ یو میں ایس ایچ او رؤف لوٹھڑسے ملاقات کیا شیخ تنویر اشرف قریشی مزید کہا کہ تاجر برادری نے بھی ہمیشہ پولیس کے ساتھ تعاون کیا اور اسی محبت کا سلسلہ جاری رکھیں گے یقینا تھانہ بی زیڈ یو پولیس چوری ڈکیتی سمیت دیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف دن رات کاروائیوں میں مصروف ہے اور مذکورہ علاقہ میں پولیس کے گشت کا سلسلہ بھی جاری ہے جس دن سے رؤف لوٹھڑ ایس ایچ او بی زیڈ یو تعینات ہوئے ہیں اس دن سے کرائم کی ریشو کم ہوئی ہے ایس ایچ اوتھانہ بی زیڈ یو رؤف لوٹھڑ نے کہا کہ تاجر برادری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے تا کہ تاجر برادری اپنا کاروبار کرسکیں پولیس نے ہمیشہ تاجر برادری کے ساتھ تعاون کیا ہے انشاء اللہ ایک دوسرے تعاون سے جرم کا خاتمہ ہوگا۔