ملتان :  ٹکٹ ہولڈر وائس چیئرمین یوسی 78ملک مشتاق تھہیم نے کہا کہ ممبر صوبائی اسمبلی سیدعلی قاسم گیلانی نے اپنے بزرگوں کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے حلقہ این اے 148میں عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرتے ہوئے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے۔جنرل الیکشن میں گیلانی خاندان نے پورے جنوبی پنجاب میں کلین سیوپ یہ گیلانی خاندان سے عوام کی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔سید علی قاسم گیلانی نے ہمیشہ اہلیاں حلقہ کے مسائل کو خود سنتے ہوئے حل کیا۔ ایم این اے سیدعلی قاسم گیلانی اور ملک منظور احمد ڈومرانے این اے 148 پی پی 214نے حلقے میں عوامی خدمت کی سیاسیت کوپروان چڑھایا۔عوامی خدمت کو اپنی عظمت سمجھتے ہوئے سالہاسال سے چلتی آرہی وڈیروں کی سیاست کو ڈیروں کی حد تک محدودکردیا۔یہی وجہ ہے کہ مخالفین سید علی قاسم گیلانی اور ملک منظور ڈومرا کی کردار کشی کر کے سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں مگرسستی شہرت بھی حاصل کرنامخالفین کے بس کی بات نہیں۔ حلقہ این اے 148 اور پی پی 214 کی عوام سید علی قاسم گیلانی اور ملک منظور احمد ڈومرا کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔