ملتان: قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ جنت المعلی اور جنت البقیع ہمیں رسول ۖخدا،کے آباو اجداد طاہرین ، آل پاک اور اصحاب باوفا کے ساتھ عقیدت اور وابستگی کے اسباب فراہم کرتے ہیں۔ 1925-26 سے خاندان رسالت کی برگزیدہ ہستیوں’ اُمہات المومنین اورصحابہ کرام سے منسوب تاریخی ورثے اور اثاثے کی موجودہ حالت عوام کے لئے رنج کا باعث بنی ہوئی ہے لہٰذا حکمت، دانش اور وقت کی ضرورت کا تقاضا یہ ہے کہ اہل بیت رسول اور دیگر محترم ہستیوں کے مزارات اور قبور کی از سر نو شایان شان تعمیر کی جائے تاکہ مسلم عوام کے جذبات کی تسکین ہو سکے اور تہذیبی آثار اور ثقافتی ورثے جنت البقیع کی حفاظت کو یقینی بنا کر اُمت میں یکجہتی اور اتحاد کو مضبوط بنایا جائے۔