​​ملتان :جماعت اہل سنت پاکستان صوبہ پنجاب کے ناظم اطلاعات صاحبزادہ ذیشان کلیم  کے مطابق بزم المعصوم پاکستان کے سربراہ، معروف روحانی بزرگ، مخدوم المشائخ، عالمی مبلغِ اسلام الحاج پیر خواجہ محمد خالد محمود احمد نقشبندی مجددی (سجادہ نشین درگاہ عالیہ مرشد آباد شریف، لاہور)  مریدین و عقیدت مندوں کے بسوں کے بڑے قافلے کے ہمراہ لاہور سے ملتان29 مارچ بروز اتوار پہنچیں گے۔ مدینۃ الاولیاء ملتان میں آمد پر ان کا والہانہ اور شایانِ شان استقبال کیا جائے گا۔ ​پیر صاحب  صبح 10 بجے عبداللہ بینکویٹ ہال، نزد سبزواری ٹاؤن، برلب نہر قاسم پور کالونی ملتان میں منعقدہ سالانہ عظیم الشان و روح پرور فقید المثال مرکزی محفلِ ذکر و میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی تقریب کی صدارت فرمائیں گے، جہاں وہ مریدین و سالکین سے خصوصی خطاب اور ملک و ملت کے لیے دعا فرمائیں گے۔ ملتان میں اپنے اس مختصر قیام کے بعد وہ واپس لاہور روانہ ہو جائیں گے۔ ​یاد رہے کہ جماعت اہل سنت اور بزم المعصوم کے زیرِ اہتمام پیر طریقت حاجی صوفی رانا محمد اقبال معصومی الطافی اور ڈی ایس پی رانا ظہیر بابر کے والدین اور ہمشیرہ کے سالانہ ختم پاک کے موقع پر عظیم الشان سالانہ مرکزی روح پرور محفلِ ذکرِ خدا، میلادِ مصطفیٰ ﷺ و عرسِ خواجگان کی تقریب  29 مارچ بروز اتوار منعقد ہو رہی ہے، جس میں جید علماء و مشائخ، خلفائے عظام، نعت خواں، قراء اور تمام مکاتبِ فکر کی ممتاز نمائندہ شخصیات بڑی تعداد میں شرکت کریں گی۔