ملتان :  جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے حاجی عاشق علی قادری، میاں عبدالسلام قریشی کی قیادت میں غزالیِ زماں، امامِ اہلسنت حضرت علامہ سید احمد سعید شاہ کاظمی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک اور جے یو پی کے یوم تاسیس کے موقع پر مزارِ مقدس پر حاضری دی، چادر پوشی کی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر جے یو پی نورانی کے مرکزی، صوبائی و ضلعی عہدیداروں کا ایک اہم مشاورتی اجلاس مفتی محمد شفیع بھٹی چشتی مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب صدر حاجی عاشق علی قادری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اجلاس میں میاں عبدالسلام قریشی ، مولانا کوکب نورانی، مولانا محمد عرفان قادری، ملک خضر حیات کھنڈ ملک محمد صفدر وینس، قاری محمد ظفر کوثر چشتی، وزیر احمد نورانی سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی عاشق علی قادری نے کہا کہ جے یو پی کی تاریخ تحفظِ پاکستان اور نظامِ مصطفیٰ ﷺ کی جدوجہد سے عبارت ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ جے یو پی ہی وہ جماعت ہے جس نے قیامِ پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کے لیے سب سے پہلے ملک میں نظامِ مصطفیٰ ﷺ کا نعرہ لگایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ختمِ نبوت ﷺ کے تحفظ اور قومی اسمبلی سے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دلوانے میں جے یو پی کے اکابرین کا کردار تاریخ کا سنہرا باب ہے۔ جے یو پی ہمیشہ آمریت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنی رہی اور جمہوریت کی بحالی و استحکامِ پاکستان کے لیے صفِ اول میں کھڑی رہی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قائدِ ملتِ اسلامیہ علامہ شاہ احمد نورانی کی یاد میں آج 28 مارچ کو ملتان میں “یومِ تاسیس” کا پروگرام بھرپور طریقے سے منعقد کیا جائے گا، جہاں مرکزی قائدین خطاب کریں گے