حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ بڑے اضافے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں: چوہدری عبدالمنان گوندل
ملتان : مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ملتان کے نائب صدر چوہدری عبدالمنان گوندل نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ بڑے اضافے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں جنوبی پنجاب کی تاجر برادری پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک اور غیر معمولی اضافے کو کسی صورت قبول نہیں کرتی فی لیٹر تقریباً 55 روپے اضافہ عوام اور کاروباری طبقے کا معاشی استحصال ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پٹرولیم مافیا ایک بار پھر لمبی دیہاڑیاں لگانے کے لیے میدان میں آ چکا ہے جبکہ حکومت اس صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے مہنگی پٹرولیم مصنوعات کا براہِ راست اثر مہنگائی پر پڑتا ہے اور اسی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مارکیٹ میں کئی اشیاء کی قیمتیں 100 فیصد تک بڑھ چکی ہیں جس سے عوام اور تاجر دونوں شدید مشکلات کا شکار ہیں حکومت عوام کو بچت کے مشورے دینے کے بجائے اپنی شاہ خرچیاں اور پروٹوکول ختم کرے حکومتی عہدیداروں کو ملنے والا مفت پٹرول، غیر ضروری مراعات اور سرکاری سہولیات بند کی جائیں تاکہ قومی خزانے پر بوجھ کم ہو اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے موجودہ معاشی حالات میں چھوٹے تاجروں اور متوسط طبقے کے لیے کاروبار جاری رکھنا انتہائی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی نہ کی گئی تو مہنگائی کا طوفان مزید شدت اختیار کر جائے گا اور کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہوں گی تاجربرادری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے تاکہ عوام اور تاجر برادری کو ریلیف مل سکے










































Visit Today : 638
Visit Yesterday : 812
This Month : 2974
This Year : 50810
Total Visit : 155798
Hits Today : 3371
Total Hits : 686051
Who's Online : 5






















