رمضان میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، سبزی و پھل مہنگے اور غیر معیاری، روزہ داروں کی مشکلات بڑھ گئیں،،حکومتی سستی اشیا کے دعوے زمینی حقائق کے برعکس نکلے : ملک ارشد اقبال بھٹہ
ملتان (صفدربخاری سے) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے رکن و سٹی کونسل کے
صدر ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ رمضان مبارک شروع ہوتے ہی اشیا ضروریہ سمیت پھلوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے نے روزہ داروں کی کمر توڑ کر رکھ دی مگر صوبائی حکمرانوں کو پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 50 فیصد سے زائد سستی اشیا ملنے کا ڈھنڈورا پیٹتے ہوئے رتی بھر شرم نہیں آتی ۔ انہوں نے کہا کہ غیر معیاری و مہنگے سبزی و پھلوں نے روزہ داروں کے ہوش اڑا دئے ہیں ‘ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور ناجائز منافع خوروں نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کر کے ہمیشہ کی طرح مٙن مانی قیمتیں وصول کر کے رمضان المبارک کے رنگ میں بھنگ ڈال دی جبکہ جگہ جگہ اپنی تصویر لگانے کی شوقین وزیراعلیٰ سمیت حکمران ذاتی تشہیر اور مسلسل دروغ گوئی سے کام لے رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی ‘ ٹریفک چالانوں اور چوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں نے نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سبسڈی کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن اور غریب عوام کا خون نچوڑ کر ذاتی شاہانہ استعمال کے لیے دس ارب سے زائد کا جہاز خریدنے والی کیونکر غریب عوام سے مخلص اور دردمند ہو سکتی ہے ؟









































Visit Today : 639
Visit Yesterday : 812
This Month : 2975
This Year : 50811
Total Visit : 155799
Hits Today : 3383
Total Hits : 686063
Who's Online : 6






















