چوہدری خالد جاوید وڑائچ کی تحریک انصاف کے افطار ڈنر سے خطاب، حکومت پر سخت تنقید
ملتان: ضلعی صدر تحریک انصاف چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے تحریک انصاف ضلعی تنظیم ،وومن ونگ، لیبر ونگ ،آئی ایس ایف،آئی ایل ایف کے عزاز میں دیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان کا مہینہ رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے خطائوں کو معاف کرنے کا مہینہ ہے ۔موجودہ وفاق حکومت اور پنجاب حکومت کیا ان کو اللہ کے احکامات کی کوئی سمجھ نہیں ہے کسی بھی انسان کی حق تلفی کرنا جرم اور گناہ ہے تحریک انصاف کے بے شمار کارکنان اور بانی پارٹی تحریک انصاف اور انکی اہلیہ ،مخدوم شاہ محمود قریشی ، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ یہ وہ لوگ ہیں جن کی عمریں بھی ستر سال سے زیادہ ہیں جن پرجھوٹے سیاسی مقدمات بناکر جیلوں میں بند کر رکھا ہے ان پر ظلم کی انتہا کردی ہے ۔ملک میں اس وقت امن اور اتحاد کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ملک میں دہشت گردی نے اپنا سر اٹھایا ہوا ہے اور پاکستان کے دوصوبوں بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کو اپنے لپیٹ میں لیا ہوا ہے ۔ ملک میں انتشار اورسیاسی اختلافات ہیں جب تک سیاسی استحکام نہیں ہوگا اس وقت تک دہشت گردی اور معیشت کو کنٹرول کرنا مشکل ہے ۔حکومت نے دس ارب کی پی آئی اے فروخت کی اور وزیر اعلی پنجاب نے اپنے لیے گیارہ ارب کا طیارہ خرید لیا عوام چاہے بھوک ،غربت، مہنگائی ،بیروزگار سے مرجائے یا بھاری بھرکم ناجائز چالانوں سے مرجائے موجودہ حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔اس وقت عوام حکومت کی عیاشیوں سے تنگ اور مایوس ہیں۔افطارمیں بانی پارٹی سمیت تحریک انصاف کے تمام رہنمائوں ،کارکنان کے لیے صحت یابی اور رہائی کی دعا کی گئی۔










































Visit Today : 638
Visit Yesterday : 812
This Month : 2974
This Year : 50810
Total Visit : 155798
Hits Today : 3375
Total Hits : 686055
Who's Online : 5






















