اپنی خوشیوں میں نابینا اور معذور افراد کو یاد رکھیں : سعدیہ کرمانی
ملتان: پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ پنجاب کی صدر اور محمد بن قاسم بلائنڈ سینٹر کی ڈائریکٹر سعدیہ کرمانی نے کہا ہے نابینا اور معذور افراد بھی اس معاشرے کا حصہ ہیں ہمیں اپنی خوشیوں میں ان کو ضرور شامل کرنا چاہیے اسی میں ہماری دنیا و آخرت میں کامیابی ہے ان کی دعائیں فرض سے عرش پر لے جاتی ہیں آج کل کے مہنگائی کے دور میں کسی کو راشن دینا یہ کسی نعمت سے کم نہیں یہ لوگ اپنی سحری اور افطاری میں جو دعائیں دیتے ہیں وہ ضرور قبول ہوتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محمد بن قاسم بلائنڈ سینٹر میں نابینا اور معذور افراد کو راشن تقسیم کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا کہ مخیر حضرات خاص طور پر ان کا خیال رکھیں یہ سب سے بڑا صدقہ جاریہ ہے اللہ تعالی کے دیے ہوئے میں سے ان کی دل کھول کر امداد کریں اس موقع پر تمام راشن وصول کرنے والے افراد نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں









































Visit Today : 639
Visit Yesterday : 812
This Month : 2975
This Year : 50811
Total Visit : 155799
Hits Today : 3378
Total Hits : 686058
Who's Online : 6






















