ملتان (صفدربخاری سے) جمیعت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ اسلامی ریاست کا تصور ختم ہو چکا ہے علماء انبیاء کے وارث ہیں علماء کرام اور کارکنان کی ذمہ داری ہے کہ وہ تخلیق انسانی کے بنیادی مقصد کے لیے اگے بڑھیں قائد مولانا فضل الرحمن کی شکل میں باکردار اور با صلاحیت پڑھی لکھی قیادت ہم میں موجود ہے جمعیت علماء اسلام عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ کی طرح جدوجہد جاری رکھے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں جمیعت علماء اسلام ضلع ملتان کے مجلس عمومی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا جس کی صدارت جے یو ائی کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود نے کی جبکہ اجلاس میں جنرل سیکریٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ،ضلع ناظم اطلاعات رانا محمد سعید،سابق امیر حافظ محمد عمر شیخ،سٹی امیر قاری محمد یاسین کے علاوہ قاری عبدالرؤوف،مولانا خواجہ عبدالمالک،مفتی حبیب اللہ بلال،قاری زاہد حبیب،مولانا قاری طیب فرید،ملک سجاد وینس،مولانا جہانزیب ،مولانا قاری یوسف مدنی،مولانا عمر زکریا،حاجی محمد اکرم،خواجہ اکرام القادری،ملک منظور احمد کالرو،قاری محمد طاہر،قاری امیر الدین،سلمان خان،قاری عبید الرحمن سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اور اس موقع پر گزشتہ چھ ماہ کی ملتان ضلع تحصیل شجاع اباد تحصیل جلال پور ملتان سٹی کی کارکردگی پر مولانا عبدالغفور حیدری نے ذمہ داران کو خراج تحسین پیش کیا اور مزید کہا کہ جے یو ائی قائد مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں عام انتخابات ہوں یا بلدیاتی انتخابات بھرپور حصہ لے گی ذمہ داران اور کارکنان ہم وقت تیار رہیں اور گھر گھر جا کر جے یو ائی کے پیغام کو پہنچائیں کیونکہ جے یو ائی واحد جماعت ہے جو ملک و قوم کی سلامتی ترقی خوشحالی اور امن و امان کے قیام سمیت عوام کے مسائل کے حل کے لیے شروع دن سے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے پارلیمنٹ کے اندر اور پارلیمنٹ سے باہر ہم ہر سطح پر عوام کے مسائل کے حل کے لیے اواز بلند کر رہے ہیں اور اج عوام کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ جے یو ائی کا ساتھ دیں تاکہ کرپٹ سیاست دانوں کو ایوانوں سے باہر نکالا جائے جو وسائل کو ہڑپ کر رہے ہیں اور غریب عوام کی حالت فاقوں تک پہنچ چکی ہے جو خودکشیوں پر مجبور ہو رہے ہیں ۔