پی ٹی آئی کی 8فروری کی احتجاجی کال،،،ماضی کی طرح آج کا احتجاج بھی بھرپور فلاپ شو ثابت ہوا ہے: صدر ن لیگ ملتان ڈویژن شیخ طارق رشید
ملتان: مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے و صدر ن لیگ ملتان ڈویژن شیخ طارق رشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی 8فروری کی احتجاجی کال کو عوام نے بری طرح سے مسترد کر دیا ہے۔ ماضی کی طرح آج کا احتجاج بھی بھرپور فلاپ شو ثابت ہوا ہے۔ پاکستان کی عوام نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کے وہ انتشار، تقسیم اور جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو خیر آباد کہہ چکے ہیں۔ اسکا عملی مظاہرہ آج پاکستان بھر نے دیکھا ہے کہ جب کے پی کے کے چند ہزار لوگوں کے علاوہ پورے پاکستان سے تحریک انصاف کی “احتجاجی کال” پر کوئی ایک فرد بھی اپنے گھر سے نہیں نکلا- تحریک انصاف کی پاکستان بھر سے اپنی لیڈرشپ بھی کہیں نظر نہیں آئی اور چند ایک رہنماوں نے کونے کھدروں میں چھپ کر فوٹو سیشن کرائے اور پھر منظرعام سے غائب ہو گئے۔ کے پی کے میں صوبائی گورنمنٹ کے سپانسرڈ احتجاج پر صوبے کے تمام وسائل پانی کی طرح بہائے گئے اور لوگوں کو پیسے دے کر، سرکاری ملازمین کو سول کپڑے پہنا کر جلسہ گاہ کی طرف دھکیلا گیا ہے۔پاکستانی باشعور عوام اب ان کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں اور ان کے جھانسے میں اب کوئی نہیں آنیوالا۔ اس فلاپ شو کے بعد عوام کا ن لیگ اور اتحادیوں کی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اعتماد مزید بڑھ گیا ہے ۔مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کی حکومت کا عزم، خوشحالی، عوامی خود مختاری اور معیشت کی بحالی” ہے۔اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی اور آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے بعد عالمی دنیا کا روز بروز پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے ۔ ورلڈ بینک 20ارب کی فنڈنگ پاکستان میں کر رہا ہے۔چین سعودی عرب امریکہ اور دنیا بھر کے سرمایہ کار پھر سے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کیلیے دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔ حکومتی پالیسیوں سے مہنگائی میں بہت بڑی کمی واقعی ہوئی ہے جس سے عوام سکھ کا سانس لے رہی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی سے عوام کو مزید ریلیف ملا ہے۔ جلد ہی بجلی کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی واقع ہونے جا رہی ہے جس سے عوام اور زیادہ ریلیف ملیگا۔









































Visit Today : 362
Visit Yesterday : 698
This Month : 3396
This Year : 51232
Total Visit : 156220
Hits Today : 1602
Total Hits : 688552
Who's Online : 6






















