ملتان:،وہاڑی روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار حادثات معمول،درجنوں ہلاکتیں ہونے لگیں،اربوں روپے کی گاڑیاں بھی کھٹارہ ٹرانسپورٹرز ذہنی اذیت کا شکار ٹرانسپورٹرز کا احتجاجی مظاہرہ حکومت نے جلد روڈ تعمیر نہ کیا تو وہاڑی روڈ بند کر دینگے آل پاکستان ٹرانسپورٹرز اونر فیڈریشن جنوبی پنجاب کے صدر رانا اصغر کی قیادت میں رانا عمر، خرم شہزاد, عمران،عرفان،خالد, سلیم ودیگر ٹرانسپورٹرز نے مظاہرہ کیا آل پاکستان ٹرانسپورٹرز اونر فیڈریشن جنوبی پنجاب کے صدر رانا اصغر نے کہا کہ وہاڑی جانے والی سڑک جو کہ بہت چھوٹی ہے اور یہ سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور بڑے بڑے گڑھے پڑے ہوئے ہیں گڑھوں کی وجہ سے حادثات میں بھی آئے روز اضافہ ہو رہا ہے جس سے متعدد جانیں ضائع ہو رہی ہیں جبکہ اس روڈ سے گزرنے والی ٹرانسپورٹ اربوں روپے مالیت کی گاڑیاں کھٹارہ بن کر رہ گئی ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز مالکان اذیت کا شکار ہیں اور اس ٹوٹی پھوٹی سڑک سے اب گزرنا بھی محال ہو گیا ہے اس ٹوٹی پھوٹی سڑک کی وجہ سے روزانہ درجنوں ایکسیڈنٹ رونما ہوتے ہیں جس کی وجہ سے متعدد لوگ اپنی جان گوا چکے ہیں مگر حکمرانوں کو کوئی ہوش نہیں آیا 2018 میں آنے والی حکومت نے اس سڑک کو بنانے کا وعدہ کیا مگر کام نہیں کیا گیا اسی طرح موجودہ حکومت نے بھی چھ ماہ قبل ملتان سے وہاڑی روڈ دو رویہ بنانے کی منظوری دی مگر اس پر بھی تاحال کوئی عمل درآمد نہیں ہو سکا ٹرانسپورٹرز مالکان نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ملتان وہاڑی روڈ جلد از جلد تعمیر کیا جائے تاکہ ٹرانسپورٹرز مسافروں کو محفوظ سفر فراہم کر سکیں اور آئے روز حادثات سے بھی بچا جا سکے اور قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بھی بچایا جاسکے اگر حکومت نے جلد از جلد کام شروع نہ کیا تو ٹرانسپورٹرز مالکان ہڑتال کرنے پرمجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داریی حکومت پر ہوگی۔