ملتان(صفدربخاری سے) اذان ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کے صوبائی صدر پنجاب ملازم حسین کھیڑا، جنرل سیکرٹری ملک اشفاق احمد سندیلہ ، ضلعی صدر غضنفرملک ، لیگل ایڈوائزرز ملک قسورعںاس گرا، عمران چوہدری ، ملک اویس سندیلہ، سینئر نائب صدر سجاداحمدبھٹی اور ضلعی جنرل سیکرٹری کلب عابد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بدترین مہنگائی، بےروزگاری کی وجہ سے جرائم اور کرپشن کی شرح میں تشویشناک حدتک اضافہ سے شہریوں کے حالات روز بروز خراب ہورہےہیں پیٹرولیم مصنوعات ، بجلی، گیس قیمتوں میں ناقابل برداشت حدتک اضافہ سے کرپشن بڑھ رہی ہے عام طبقہ پر اشرافیہ کی مفت بجلی، گیس، پیٹرول کی مراعات اور لائن لاسز و بجلی گیس چوری کا سارا بوجھ صارف شہریوں پر ڈالنا سراسر ناانصافی اور زیادتی ہے مہنگائی کے ستائے شہری جس محکمے میں اپنا جائز کام کرانے جائیں بغیر رشوت یا مک مکا کے کام کرانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے کرپشن کی روک تھام کے حوالہ سے محکموں کا کردار زبانی جمع خرچ کی حدتک تک محدود ہوکر رہ گیا ہے اذان ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان چیف جسٹس سپریم کورٹ پاکستان اور حکومت سے اپیل کرتےہیں قوم معاشی بحالی کیلئے سنجیدہ اقدامات کے زریعے ریلیف دیں اور کرپشن کی روک تھام کیلئے شکایات سیل کے کردار کو فعال اور سزا وجزا کے عمل کو یقینی بنایاجائے۔