عدالت نے پرویز الہٰی کو ہسپتال یا اڈیالہ جیل سے کہیں بھی بغیر اجازت منتقل کرنے سے روک دیا
bbc news urdu نے Wednesday، 17 April 2024 کو شائع کیا.
اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی پمز ہسپتال سے جیل منتقلی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے پرویز الہٰی کو ہسپتال یا اڈیالہ جیل سے کہیں بھی بغیر اجازت منتقل کرنے سے روک دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کا باقاعدہ علاج جاری رکھنے کا حکم بھی دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے 19 اپریل تک تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی، عدالت نے حکم دیا کہ ای ڈی پمز بھی آئندہ سماعت پر عدالتی معاونت کیلئے افسر کو نامزد کریں۔
ٹیگز:-









































Visit Today : 362
Visit Yesterday : 698
This Month : 3396
This Year : 51232
Total Visit : 156220
Hits Today : 1601
Total Hits : 688551
Who's Online : 7






















