تحریکِ انصاف میں اختلافات شدت اختیار، دو رہنما آمنے سامنے
لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، جہاں سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کے درمیان سخت جملوں کے تبادلے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے گزشتہ رات کور کمیٹی کے گروپ میں دونوں رہنماؤں کے درمیان تنظیمی معاملات پر بحث اس حد تک بڑھ گئی کہ نوبت تلخ کلامی اور مبینہ طور پر گالم گلوچ تک پہنچ گئی۔اس صورتحال کے بعد سلمان اکرم راجا نے کور کمیٹی کا گروپ چھوڑ دیا، جبکہ یہ تنازع پارٹی کی تنظیم سازی کے امور پر اختلافات کے باعث پیدا ہوا۔پارٹی کے اندر اس واقعے نے مزید تناؤ پیدا کر دیا ہے، تاہم تاحال قیادت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔







































Visit Today : 183
Visit Yesterday : 497
This Month : 1216
This Year : 64935
Total Visit : 169923
Hits Today : 1528
Total Hits : 883605
Who's Online : 6




















