کراچی: پاکستان سرائیکی پارٹی رجسٹرڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئی ۔ کراچی پہنچنے پر پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی نائب صدر سید شفقت حسین بخآری ۔ سندھ کے صدر اسحاق خان بلوچ ۔صوبائی نائب صدر ظفر اقبال بھٹی ۔کراچی کے صدر قاری اللّٰہ بخش طاہر ۔ اسماعیل خان بلوچ۔محمد اصغر سومرو اور دوسرے کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ کراچی میں قیام کے دوران وہ پاکستان سرائیکی پارٹی تاج لنگاہ کے کارکنان سے ملاقات کریں گی اور پاکستان سرائیکی پارٹی سندھ کے کارکنان کے ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گے اور سندھ کی پارٹی کی تنظیم نو کے سلسلے میں اہم فیصلے کریں گی ۔ وہ کراچی میں مقیم سرائیکی قوم پرستوں رہنماؤں اور سندھی قوم پرستوں سے ملاقاتیں کریں گی اور سرائیکی قوم پرست رہنماؤں ۔ سندھی قوم پرست رہنماؤں اور لنگاہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے جانب سے ان کے اعزاز میں دی جانے والی استقبالیہ تقریبات میں شرکت کریں گی۔