یومِ مئی ,, ملتان میں مزدوروں کی ریلی،کم از کم تنخواہ 50 ہزار مقرر کرنے اور حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
ملتان : یوم مئی کے موقع پر محنت کشوں کے حقوق کے لئے ملتان میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی، جس کا اہتمام محنت کش یونین سی بی اے، ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، ستھرا پنجاب ایجینسی، پاکستان ٹیکسٹائل گارمنٹس، ورکرز فیڈریشن پنجاب اور فیڈریشن آف لیبر یونینز نے کیا ، ریلی میں مختلف یونینز اور فیڈریشنز کے عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی،ریلی کا آغاز پارکنگ یارڈ سے ہوا اور گھنٹہ گھر چوک پر اختتام پذیر ہوئی، جہاں ایک جلسہ منعقد کیا گیا، اس موقع پر محنت کش یونین سی بی اے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے صدر سمیع اللہ خان اور جنرل سیکرٹری حماد افضل ڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کی کم از کم تنخواہ 50 ہزار روپے مقرر کی جائے،انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کارکنوں کو پٹرول، ہاؤس الاؤنس، ہیلتھ اور سیفٹی جیسی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں،دیگر مقررین ندیم پرواز، ملک منیر ہانس جنرل سیکرٹری ورکرز ویلفیئر یونین واسا نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ تمام صنعتی، تجارتی اور نجی اداروں میں یونین سازی کا حق دیا جائے اور مزدوروں کو محفوظ ورک پلیس فراہم کی جائے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ گروپ انشورنس، میرج گرانٹ اور تعلیمی سکالر شپس میں اضافہ کیا جائے اور سرکاری اداروں میں لیبر قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ریلی سے ارشد خان، اللہ دتہ لاہوری،ملک کاشف وینس، فرید انصر عباس، رضوان جوئیہ، ریاض خان، ملک رمضان سمیت دیگر یونین رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور مزدوروں کے مسائل اجاگر کرتے ہوئے پنشن میں اضافے کا مطالبہ کیا،مقررین نے کہا کہ یومِ مئی ہمیں محنت کشوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، اور اس دن کا تقاضا ہے کہ مزدوروں کو ان کے جائز حقوق دیئے جائیں تاکہ وہ عزت و وقار کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔ ریلی کے شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مزدور دوست پالیسیوں کا نفاذ یقینی بنایا جائے اور محنت کش طبقے کو درپیش مسائل کا فوری حل نکالا جائے۔








































Visit Today : 422
Visit Yesterday : 0
This Month : 422
This Year : 64141
Total Visit : 169129
Hits Today : 2391
Total Hits : 874205
Who's Online : 9




















