پنجاب حکومت کا شہری تحفظ کیلئے اہم اقدام، عوامی مقامات پر کتوں کو آزاد گھمانے پر پابندی عائد
لاہور : پنجاب حکومت نے شہری و دیہی علاقوں میں پالتو کتوں کی رجسٹریشن لازمی قرار دیتے ہوئے باقاعدہ فارم جاری کر دیا۔ حکومتی ہدایات کے مطابق گھروں، ڈیروں اور گلی محلوں میں کتے رکھنے والے افراد کو اپنے پالتو جانوروں کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنا ہوگا، رجسٹریشن فارم میں مالک کا نام، کتے کی نسل سمیت دیگر ضروری تفصیلات درج کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مبینہ طور پر پالتو کتوں کی ویکسینیشن بھی لازمی ہوگی جس کے لیے شہریوں کو لائیو اسٹاک اداروں سے رجوع کرنا ہوگا۔ مزید برآں عوامی مقامات پر کتوں کو آزاد گھمانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور انہیں باندھ کر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکومت نے واضح کیا ہے کہ ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان اقدامات کا مقصد شہریوں، خصوصاً بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔







































Visit Today : 384
Visit Yesterday : 440
This Month : 13541
This Year : 61377
Total Visit : 166365
Hits Today : 2940
Total Hits : 846449
Who's Online : 5




















