ملتان: جے یو آئی بزنس فورم پنجاب کے صدر چوہدری شبیر نور ،ملتان ڈویژن کے صدر میاں امجد علی ضیاء،سیکریٹری انفارمیشن پنجاب محمد سجاد الرحمانی اور جمعیت علماء اسلام کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات رانا محمد سعید نے کہا ہے کہ سولر سسٹم پر ٹیکس لگانا سراسر عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے مہنگی بجلی سے بچاؤ کے لیے عوام نے سولر لگانے شروع کیے تو اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھنے والے عوام دشمن حکمرانوں نے غریب قوم کی مشکلات میں مزید معاشی مشکلات کھڑی کر دی ہیں جس کو جے یو ائی بزنس فورم مکمل طور پر مسترد کرتی ہے حکومت کی جانب سے سولر سسٹم پر ٹیکس عائد کرنا عوام پر ایک اور معاشی بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے جو پہلے ہی مہنگی بجلی کی وجہ سے شدید مشکلات سے دوچار ہیں اگر حکومت واقع عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے تو متبادل توانائی کے ذرائع سے حوصلہ افزائی کرے نہ کہ غریب قوم پر مزید معاشی بوجھ ڈالے اور بے جا آئی پی پیز ختم کیے جائیں جن کی وجہ سے عوام پر سالانہ اربوں کھربوں کا معاشی بوجھ پڑ رہا ہے عوام کو سستی بجلی اور سستا پٹرول دیے بغیر ملکی معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی اس لیے حکومت ایسے فیصلے نہ کرے کہ جس کی وجہ سے غریب قوم خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو جائے ۔