ملتان : آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے میپکو ریجن ملتان کی جانب سے مرکزی قائدین صدر یونین عبداللطیف نظامانی،مرکزی سیکرٹری جنرل خورشید احمد کی ہدایات پر ریجنل چیئرمین میپکو چوہدری غلام رسول گجر کی سربراہی میں بختیار لیبر حال شاہ رکن عالم کالونی میں یکم مئی محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر سن 1886ء کو شگاگو امریکہ میں عظیم قربانی دینے والے ملازمین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا.
تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک سے چیئرمین میپکو ہیڈ کوارٹر مسعود علوی نے کیا۔ تقریب کے نظامت کے فرائض ریجنل ڈپٹی چیئرمین سجاد بلوچ نے ادا کیے عہدے داران و ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری غلام رسول گجر نے کہا بجٹ 2026ء میں ملازمین کی معاشی پریشانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے 50 فیصد تنخواہ میں اضافہ کیا جائے.کم از کم اجرت 60 ہزار روپے کی جائے۔پنشن میں اضافہ کم از کم 40 فیصد کیا جائے.دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے ایران و امریکہ کے مابین جنگ کے خاتمہ کے لیے حکومتی کاوشوں کو سہراتے ہیں ریجنل سیکرٹری رانا محمد انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کی وجہ سے بڑھتی ہوئی کمر توڑ مہنگائی،ملازمین کی شدید قلت کو ختم کرنے کے لیے ملازمتوں پر عائد پابندی ختم کی جائے ورکرز کنفیڈریشن کے رہنما غلام دستگیر میتلا نے بھی پاک عرب کھاد فیکٹری کے کثیر ملازمین کے ہمراہ پرجوش شرکت کی۔ ریجنل چیئرمین ریونیو شکیل بلوچ نے شرکاء سے کہا ملک میں جاگیرداری،سرمایہ داری کے فرسودہ نظام کو ختم کر کے اسلامی مساوات پر مبنی نظام قائم کیا جائے ریجنل وائس چیئرمین چوہدری محمد خالد نے کہا ملازمین کے بنیادی حق تنظیم سازی پر پابندی کا خاتمہ کیا جائے۔ زونل چیئرمین سرکل ملتان رانا مظہر لطیف نے کہا حکومت ملک کے جاگیرداروں،سرمایہ داروں،سیاست دانوں اور ٹیکس نادہندگان سے ٹیکس وصول کر کے اسے عوام کی ضروریات اور ریٹائرمنٹ کے بعد علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائے۔ زونل سیکرٹری سرکل ملتان چوھدری الیاس جٹ نے کہا ملک عظیم کو اپنی مدد آپ کے تحت چلا کر غیر ملکی قرضوں سے نجات دلوائیں.وطن عزیز کو معاشی طور پر خود کفیل کریں ریجنل سیکرٹری اطلاعات و نشریات سید عاطف زیدی نے کہا میپکو میں کنٹریکٹ،ڈیلی ویجز و عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے،لم سم پر ملازمین کے پیکج کو فوری ریوائز کیا جائے.میپکو کے شہید ملازمین اور وفات پا جانے والے ملازمین کہ بچے اور بیوگان کو ہنگامی بنیادوں پر بھرتی کیا جائے،ہمارے شہیدوں کے یہ خاندان معاشی طور پر ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ زونل وائس چیئرمین سرکل ملتان عثمان راں نے کہا ملازمین کو دوران ڈیوٹی حادثات سے محفوظ رکھنے کے لیے مربوط پالیسیاں دی جائیں،غیر محفوظ حالات اور غیر معیاری حفاظتی آلات اور آئے دن المناک حادثات کو رکوا کر انہیں صحت و سلامتی کے لیبر قوانین پر عمل درآمد کروا کر محفوظ و مزدور دوست حالات مہیا کیے جائیں چیئرمین مجاہد اعوان نے کہا سرکاری محکموں کی نجکاری کے بجائے ان کی پیشہ وارانہ کارکردگی میں اصلاحات کے ذریعے اضافہ کیا جائے چیئرمین ندیم رؤف نے خطاب کرتے ہوئے کہا روزگار کے سلسلہ میں خواتین ملازمین کو یکساں کام کے یکساں معاوضہ کہ حق پر عمل درآمد یقینی اور انہیں ہراسگی سے پاک ماحول مہیا کیا جائے تقریب میں الطاف مہار،چوہدری زاہد،رانا خضر حیات،راشد یامین،شہزاد علی،رانا طیب،اکرم غوری،چوہدری سرمد،آصف بلوچ،اورنگزیب گرا،آصف رشید،چوہدری اظہر حسین،بابر ملک،قاضی دانش،امجد ڈوگر،مختیار انصاری،عشرت علوی،رانا حسنین،سعید سیال،فیاض راں،خرم خان،شہباز رندھاوا،قاضی آفتاب،ملک عاصم،راؤ قمر،رانا زاہد،راؤ عامر جمیل،انصر عباس،چوہدری عمران بشیر،چوہدری ارشاد سنگھیڑا،چوہدری راشد اعجاز،عمران کاظمی،مجاہد حسین،ارشد کھیڑا،انوار گجر،راشد رحمانی،اسرار انصاری،چوہدری علی گل،حافظ نعمان،طیب جہانگیر،شیخ آصف،محمد نفیس,سکندر حیات،نیر اٹھنگل،شمعون گجر،سلمان وہاب،شیخ عارف و دیگر عہدے داران موجود تھے۔