انجینئرز فورم پاکستان کے صدر سید امتیاز حسین شاہ کی وفات، ملک بھر میں اظہارِ افسوس
لاہور/ ملتان: انجینئرز فورم پاکستان کے صدر اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے سینئر ممبر انجینئر سید امتیاز حسین شاہ نے جاں جان آفرین کے سپرد کر دی ، انکی نماز جنازہ گذشتہ روز بعد نماز مغرب مرکزی جامع مسجد این ایف سی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز ون لاہور میں ادا کی گئی ، جس میں بڑی تعداد میں سیاستدانوں ، بیوروکریٹس ، انجینیئرز اور ملک بھر سے عمائدین نے شرکت کی ، مرحوم و مغفور نے عمر بھر کمیونٹی کے اتحاد و یکجہتی اور فلاح و بہبود کیلئے مثالی کردار ادا کیا ، ان کی ناگہانی وفات سے کمیونٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔ انکی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ واضح رہے کہ وه نامور سیاسی و سماجی رہنما ، ممتاز ماہر تعلیم چیئرمین برٹش انٹرنیشنل سکول سسٹم سید فضل عباس کے برادر بزرگ بھی تھے ۔ ملک بھر سے معروف شخصیات نے ان سے اظہار تعزیت کیا ھے ۔ احباب نے مرحوم و مغفور کے بلندی درجات اور پسماندگان کے صبر جمیل کی دعا بھی کی ھے ۔








































Visit Today : 388
Visit Yesterday : 581
This Month : 12620
This Year : 60456
Total Visit : 165444
Hits Today : 6385
Total Hits : 835182
Who's Online : 5




















